وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور مکمل طور پر محفوظ ہے  اور ڈرونز  سے کسی اور جگہ بھی کسی بڑے نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج  میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور بالکل  مکمل طور پر محفوظ ہے، ہم نے اہداف پر پہنچنے سے پہلے ان  ڈرونز کو گرا دیا، ڈرونز  سے کسی اور جگہ  کسی بڑے نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  اب تک 29 ڈرونز گرا دیے ہیں، اور ان ڈرونز سے  کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، ایک  جگہ ہے جہاں  فوجی مشینری تھی بس اسے کچھ نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے بھارت  کا ٹارگٹ پاکستان میں فوجی تنصیبات کو ہدف بنانا تھا، یہ  ڈرونز اسرائیلی ٹیکنالوجی ہے جو ریڈار میں نہیں آتے۔ اس حملے میں ہمارے 4 فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ 

 وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ بھارت میں سکھوں  کے  مقدس مقامات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے جبکہ ہم سکھ برادری کو بڑی قدر کی نگاہ سے  دیکھتے ہیں، ہم سکھ برادی کے مذہبی مقامات کی بہت عزت کرتے ہیں ، اس  موجودہ کشیدہ صورتحال میں بھی  ہم نے سکھوں کے ویزے  کینسل نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سکھوں کے حوالے سے بے بنیاد دعوے اور پروپیگنڈا کیا ہے جس کی ہم تردید کرتے ہیں۔ 

وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ ہم دنیا کو بتا رہے ہیں کہ بھارت کی جانب سے  سویلین آبادی کو ٹارگٹ کیا گیا  وزیر اعظم  شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو  سے بات ہوئی ہے، اس  تشویشناک صورتحال کے حوالے سے دنیا کو تحفظات ہیں جبکہ دیگر ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ امن برقرار  رہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملے کیے، وزیر اعظم نے اپنی مذمت پہنچائی جبکہ پاکستان نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر اپنا دفاع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے کی تحقیقات سے بھاگا،  پاکستان کی  بیانیے اور سفارتی اعتبار سے پوزیشن  بہت  مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا مانتی ہے کہ پاکستان کے پاس  اپنے دفاع کا حق ہے ، ہم اپنا دفاع  کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ بھارت کو حملے کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا بھارت  پاکستان کے  جواب کا انتظار کر رہا ہے ، جب پاکستان کا جواب آئے گا تو  بھارت کے  ہوش ٹھکانے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا صرف ایک ہی رسپانس بنتا ہے ، جس کا  وہ  اب بس انتظار کرے  ،  اکستان کی  جانب سے جواب آئے گا اور ضرور آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے گرنے کے بعد  بھارتی فضائیہ کا موروال  گر گیا ، ان کو توقع نہیں تھی کہ رافیل طیارے  گر جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ  عجلت میں یا فوری  انتقام کی پالیسی درست نہیں ہوتی،  بھارت کو جواب دینے کے لیے جگہ اور وقت کا تعین ہم کریں گے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا