Daily Mumtaz:
2025-05-09@14:23:27 GMT

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ پری ووسٹ کو رومن کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلے امریکی پوپ کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور جلد ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا رابرٹ پری ووسٹ پوپ منتخب ہونے کے بعد پوپ لیو چہاردہم کہلائیں گے۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نومنتخب امریکی پوپ لیو چہاردہم کےلیے پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کارڈینل رابرٹ فرانسس پری ووسٹ کو مبارک ہو، جنہیں ابھی پوپ منتخب کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ پہلے امریکی پوپ ہیں۔ یہ انتہائی جوش اور ہمارے ملک کےلیے بڑے تعظیم و تکریم کی بات ہے۔ میں پوپ لیو چہاردہم سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ یہ ایک بہت معنی خیز لمحہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے۔ 133 رومن کیتھولک کارڈینلز نے نئے پوپ کے انتخاب کے لیے خفیہ ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

نئے پوپ کا انتخاب ہونے پر سیسٹن چیپل کی چمنی سے سفید دھواں خارج کیا گیا اور سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے روحانی پیشوا رابرٹ پری ووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے ناقد ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی صدر پری ووسٹ

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت کے تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں، ٹرمپ

امریکی صدر نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے بھارت کے حملے میں معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادتوں اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد کی صورت حال پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کو جانتا ہوں اور اُن کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں اور مجھے اُن کے بارے میں اچھی طرح سے معلوم ہے۔ اب دونوں نے اپنا حساب برابر کرلیا ہے لہذا انہیں معاملے کو حل کرنا چاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازعہ کو کم کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اور 6 مئی کی شب کو پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے جس کے نتیجے میں چار مساجد، معصوم بچوں سمیت 31 شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ جنگی جہاز، ہیڈ کوارٹر اور لائن آف کنٹرول پر متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
  • وزیرِ اعظم پاکستان کی پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
  • تاریخ میں نئے پوپ بننے والے پہلے امریکی رابرٹ پریوسٹ کی زندگی پر ایک نظر
  • رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب
  • روبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج
  • پاک بھارت کشیدگی پر امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش
  • پاکستان اور بھارت کے تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہوں، ٹرمپ
  • صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کا حکم دے دیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کو شرمناک قرار دے دیا