پاک فوج کی شاندار کامیابی، بھارت کے 35 اسرائیلی ڈرون تباہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اوکاڑہ پاکپتن اور وہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی دراندازی کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا جہاں پاک فوج نے اپنے جدید اور موثر ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے دشمن کے چھ مزید ڈرون مار گرائے اس سے قبل بھی دشمن کے انٹیلی جنس مقاصد کے لیے بھیجے گئے 29 اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے یوں مجموعی طور پر پاک فوج نے اب تک 35 ڈرون تباہ کر دیے ہیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق چار اسرائیلی ڈرون اوکاڑہ کینٹ کے قریب زرعی علاقے میں گرے جہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک ڈرون پاکپتن اور دوسرا وہاڑی کے مقام پر پاک فوج کی کارروائی کا نشانہ بنا ان ڈرونز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریڈار سسٹم کے ذریعے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا تھا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مؤثر ہے جو نہ صرف بڑے بلکہ چھوٹے ڈرونز کو بھی آسانی سے ٹریک اور نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں اور فضائی ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرون گرانے کا ایک مکمل آپریشنل طریقہ کار موجود ہے جس کے مطابق بروقت اور محفوظ کارروائیاں کی جا رہی ہیں دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل دراندازی کے باوجود پاک فوج کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کا دفاعی نظام دشمن کے ناپاک عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
شکست خوردہ بھارت آرام سے نہیں بیٹھا، پراکسی وار شروع کر رکھی: حنیف عباسی
لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کو برق رفتاری کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کو جلد دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے۔ ریلوے میں آٹھ ماہ کے عرصہ میں ریکارڈ کام ہوا ہے۔ ریل کے مسافروں اور شہریوں کو لاہور، راولپنڈی چار سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں، جبکہ اس کا دائرہ جلد مزید وسیع بھی کیا جائے گا، وہ بدھ کے روز ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ فیصل آباد سٹیشن کی تزئین و آرائش گوروں کے بنائے ہوئے سٹیشن کے مطابق ہوئی جس کیلئے سی ای او ریلوے ڈی ایس کی محنت کو سراہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ صنعتکار میاں محمد ادریس نے سٹیشن کی تزئین و آرائش میں تعاون کیا، اللہ انہیں اس کا اجر دے گا۔ ہم چھ ماہ دس مقامات پر ڈرائیورز و عملہ کیلئے بہترین ماحول دینگے، کارگو وین لگیج وین آؤٹ سورس کے حوالے سے اسی سال دس بلین کا فنانشل امپیکٹ آئے گا، بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شکست کے زخم چاٹنے والا دشمن آرام سے نہیں بیٹھا، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور فیلڈ مارشل کی دھاک بیٹھی ہے۔ چائنا، امریکہ، روس بھی ساتھ کھڑا ہے۔ سنٹرل ایشیاء کی آپ نمائندگی کر رہے ہیں، دشمن نے بلوچستان اور کے پی کے میں پراکسی وار شروع کر رکھی ہے جو پاکستان کو نہیں مانتا میں اسکو نہیں مانتا، پاکستانی قوم نے ملکر دشمن کو شکست دی ہے، آگے بھی دینگے۔