پاک بھارت کشیدگی بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2 درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2 درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں امریکی جریدے’ ’واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ کے مطابق رات گئے ایک بیان میں بھارت کی وزارت ہوابازی نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی ہے.
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو دی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور مقبوضہ کشمیر کا سری نگر ایئرپورٹ بھی شامل ہیں.
بھارت کی سب سے بڑی مقامی ایئر لائن انڈگو نے بدھ کو 165 پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی اتنی ہی پروازیں منسوخ کی ہیں ایئر انڈیا نے لاہور سے قریبی امرتسر ایئرپورٹ کی بندش کے باعث امرتسر سے نئی دہلی جانے والی دو بین الاقوامی پروازوں کا راستہ بدل دیا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر، فلائٹ آپریشن رک گیا۔
ذرائع کے مطابق پیر کی رات 8 بجے کے بعد سے قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہوسکیں، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔
سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے مطابق وہ سی ای او قومی ایئر لائن کے رویے ٹھیک کرنے تک کام نہیں کرینگے اور انہوں نے طیاروں کو اڑان کے لیے کلیئرنس دینے سے روک دیا ہے۔
سی ای او قومی ایئر لائن نے ایئر کرافٹ انجنیئرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ انتظامیہ متبادل انجینئرنگ خدمات دوسری ایئر لائنز سے حاصل کررہی ہے، جلد ہی تمام پروازیں روانہ کردی جائیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، تحریک کا بنیادی مقصد قومی ایئر لائن کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیفٹی کا بہانہ بنا کر منصوبے کے تحت بیک وقت کام چھوڑنا مذموم سازش ہے، قومی ایئر لائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، ہڑتال یا کام چھوڑنا قانونی طور پر جرم ہے اس پر قانونی کارروائی ہوگی۔