امرتسر پر ’’حملہ ‘‘ سکھوں کو پاکستان سے لڑانے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کا امرتسر پر حملہ کرکے پاکستان اور سکھوں کو لڑانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اب مودی سرکار بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کرکے الزام پاکستان پر لگا کر سکھوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے تین میزائل خود امرتسر پر گرائے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے بھارت کا اپنا ڈرون سکھوں کے گوردوارہ میں گرا ہے۔ بھارت کا مقصد سکھوں کو پاکستان کے خلاف کرنا ہے۔ بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا بدحواس ہو گیا۔ بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کیا۔ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن جیسا ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے خود بھارتی پنجاب پر حملہ کرنے کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ اس مجوزہ فالس فلیگ آپریشن (مودی سرکار کی سازش) کا مقصد بھارتی سکھوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔ سکھ برادری پاکستانی پنجاب کو مقدس سرزمین مانتی ہے اور وہ پاکستان پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔ مودی حکومت کی کوشش ہے کہ بھارتی سکھوں کو اپنے ساتھ ملا کر لاہور اور سیالکوٹ جیسے پاکستانی شہروں پر جارحیت کا جواز پیدا کرے۔بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی بھی فیک نیوز چلا دی، پاکستان سکیورٹی ذرائع نے اسے غلط قرار دے دیا۔ دوسری جانب جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں ملیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی پنجاب سکھوں کو نے کہا
پڑھیں:
مودی کا گودی میڈیا بے نقاب! پاکستان پر حملے کی پرانی ویڈیو سے نیا جھوٹ گھڑ لیا
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی ایما پر ایک منظم جھوٹے پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹائی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جھوٹے دعووں پر مبنی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ عسکری ناکامیوں کو چھپانا اور ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑ کر ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا ہے۔
خصوصاً ایک پرانی ویڈیو جو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق ہے، اسے گودی میڈیا جموں ایئربیس پر پاکستانی میزائل حملے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ ذرائع نے اس عمل کو انتہائی گمراہ کن اور شرمناک قرار دیا ہے۔
مزید یہ کہ بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنا اور صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑانا قابلِ مذمت ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ سب کچھ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہو رہا ہے تاکہ اندرونی خلفشار، معاشی بدحالی اور عسکری ہزیمت سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
Post Views: 5