لندن میں فلمائی گئی’لوو گرو‘ کا ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لوو گرو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’جو چھپانا تھا وہ تو گر گیا‘، ہانیہ عامر کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
اے پی پی کے مطابق فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز عید الاضحیٰ کے موقعے پر ہونے جا رہی ہے۔
فلم کی پروڈکشن ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا نے کی ہے جس کے زیادہ تر مناظر لندن میں فلمائے گئے ہیں۔
رومینٹک کامیڈی کے ماہر واسع چوہدری نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے جو اس سے قبل ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے دونوں حصے لکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیے: کیا آپ عائشہ عمر اور ان کی ہمشکل میں فرق کرسکتے ہیں؟
لوو گرومیں ماہرہ اور ہمایوں کے ساتھ مضبوط اداکاروں کی ٹیم شامل ہے جن میں مومنہ اقبال، میرا سیٹھی، سہائے علی ابرو، عمارہ ملک، عدنان شاہ ٹیپو، مرینہ خان، انی زیدی، عثمان پیرزادہ اور جاوید شیخ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پیرس میں معروف پینٹنگ مونا لیزا پر سوپ کیوں پھینکا گیا؟
فلم کا ٹریلر مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے جس کے بعد انہیں بے صبری سے اس کی ریلیز کا انتظار ہے۔
لوو گرو 6 جون 2025 کو پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی رومانوی فلم لولی ووٖڈ لوو گرو ماہرہ خان ہمایوں سعید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی رومانوی فلم لوو گرو ماہرہ خان ہمایوں سعید ہمایوں سعید لوو گرو
پڑھیں:
آپریشنل وجوہات کے بائث 2 منسوخ، 1 تاخیر کا شکار
سعید احمد سعید: مختلف ایئرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کے شیڈول میں رکاوٹ جس کے نتیجے میں دو بین الاقوامی پروازیں منسوخ جبکہ ایک اہم پرواز ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔
کوالمپور سے لاہور کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں کو متبادل شیڈول یا ریفنڈ کی پیشکش کی گئی ہے۔
قومی ایئر لائن (PIA) کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز PK-247 روانگی کے وقت میں شدید تاخیر کا شکار ہے۔یہ پرواز اپنے مقررہ وقت سے ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کے بعد اب رات 11:30 بجے روانہ ہو گی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی