“کوئی بھارتی سن رہا ہے تو آپریشن سندور کو ختم کریں اور نیا نام دیں، اس سے جنگی نہیں، رومینٹک فیل آرہی ہے”مرزا بلال کی طنزیہ ویڈیو وائرل ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف “سندور” نام سے آپریشن شروع کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس آپریشن کا مذاق اڑایا جبکہ طیارے تباہ ہونے پر بھارت کو دنیا بھر میں بھی رسوا ہونا پڑا، اب بلال مرزا نے بھی اس سلسلے میں ایک طنزیہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔
اپنے ویڈیو میں ان کاکہناتھاکہ ” انڈیا میں انڈین فوج میں اگر کوئی میرا یہ پیغام سن رہا ہے تو میری اپیل ہے اور جو پاکستان کے پورے عوام کے جذبات ہیں، وہ بتارہا ہوں، لوگ یہ بات کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کہتے ہوئے شرم آتی ہے، تو میں ان کی طرف سے بالکل یہ سچ بات ہے میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ جو آپریشن سندور چل رہا ہے اور ڈیڑھ دو دن اس آپریشن کو گزرگئے ہیں تو پاکستانی ہونے کے ناطے سے میری آپ سے اپیل ہے کہ پلیز اس آپریشن کو ختم کریں او راس کو کسی نئے نام سے شروع کریں کیونکہ اس آپریشن سندور سے وہ جنگ والی فیل نہیں آپارہی، اس سے رومینٹک سی فیل آرہی ہے، میاں بیوی والی فیل آرہی ہے”۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کے فوجی آئیں، آپ کے پائلٹ آئیں ہم ان کی مانگ میں سندور بھر کے ان کو واپس بھیج دیں، نام تو ایسا رکھنا چاہیے نا کہ اس سے دشمن کے دل میں ڈر پیدا ہو، رومانس پیدا نہ ہو، کچھ باہر سے سیکھ لیں۔۔ لوگ بڑے اچھے نام رکھتے ہیں، تگڑی فیل آتی ہے۔ یہ سٹار پلس کے ڈرامے میں تو چل سکتا تھا یہ نام لیکن یہ جنگ کے لیے نام مناسب نہیں لگ رہا، تو اس کو ختم کریں اور کسی اچھے کے نام سے شروع کریں تاکہ احساس اور مزہ بھی آئے اور مسکراتے ہوئے پیغام ختم کردیا۔
پتہ نہیں آپ نے کری ایٹوز میں کون لوگ رکھے ہوئے ہیں ان کو کہیں کہ بھئی بالکل مزہ نہیں آرہا دوسری سائیڈ والوں کو بھی۔ عجیب سا لگ رہا ہے بلکہ کہتے ہوئے، اس کو کسی خطرناک قسم کا نام رکھیں، ایک فیل بھی آئے، مزہ بھی آئے۔
#IndianArmy please stop #operation_sindoor .
— Mirza Bilal (@MirzaBilal__) May 8, 2025
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں ،ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔
ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔