WE News:
2025-05-09@23:56:51 GMT

کون سے مسالے پرسکون نیند کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

کون سے مسالے پرسکون نیند کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں؟

اکثر اوقات ہم کروٹیں بدلتے رہتے ہیں لیکن نیند آنکھوں سے دور ہی رہتی ہے جس کے باعث اگلا دن بوجھل سا گزرتا ہے، دماغ تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے اور کام میں بھی دل نہیں لگتا۔

یہ بھی پڑھیں: سب کے لیے مفید سبز چائے کے 10پوشیدہ فوائد

نیند لانے کے لیے ماہرین کچھ سادہ اور قدرتی علاج تجویز کرتے ہیں جن پر بڑے آرام سے گھریلو سطح پر ہی عمل کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ سونے سے پہلے سبز چائے میں کچھ مخصوص مسالے شامل کر کے پرسکون نیند حاصل کی جا سکتی ہے کیوں کہ یہ اعصابی نظام کو سکون دیتے اور ذہنی تناؤ کم کرتے ہیں۔

دارچینی

دارچینی کی ہلکی میٹھی تاثیر خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے اور اس میں قدرتی طور پر حرارت بخش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اعصاب کو سکون پہنچاتی ہیں۔

سبز چائے میں دارچینی شامل کرنے سے یہ نہ صرف ذائقے دار بنتی ہے بلکہ بے خوابی کو کم کرنے اور گہری نیند میں بھی مدد گار ہوتی ہے۔ سبز چائے میں ملانے کے لیے صرف دارچینی کا ایک چھوٹا ٹکڑا یا چائے کے آدھے چمچ جتنا اس کا پاؤڈر کافی ہے۔

چھوٹی الائچی

چھوٹی الائچی خوشبو دار ہوتی ہے اور اس میں ہلکی مٹھاس بھی ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی اس میں ہاضمہ بہتر بنانے اور ذہنی دباؤ کم کرنے کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیے: گرین اور بلیک کے بعد اب نیلی چائے، حیرت انگیز فوائد

چھوٹی الائچی نیند میں رکاوٹ پیدا کرنے والے اضطراب اور بے چینی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ سبز چائے میں ایک یا 2 الائچی کے دانے پیس کر شامل کریں جس سے ایک خوشبودار چائے کے علاوہ ایک پرسکون نیند حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

جائیفل

جائیفل میں میریسٹیسن نامی قدرتی مرکب پایا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی مرکب ہے جو نیند کو تحریک دیتا ہے اور عضلات کو پرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سونے سے پہلے سبز چائے میں تھوڑی سی پسی ہوئی جائیفل شامل کرنا حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔

سونف

سونف ہاضمہ بہتر بنانے کے لیے بہترین ہے خصوصاً جب بھاری کھانے کے بعد نیند میں دشواری ہو۔ اس کی ہلکی میٹھی مہک دماغ کو سکون دیتی ہے اور پٹھوں کو آرام پہنچاتی ہے۔

رات کے کھانے کے بعد سبز چائے میں ایک چائے کا چمچہ سونف ڈالیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔

ہلدی

ہلدی سوزش کم کرنے والی خصوصیات رکھتی ہے اور ذہنی حالت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

سونے سے قبل سبز چائے میں تھوڑی سی ہلدی اور چند قطرے شہد شامل کرکے استعمال کریں تو یہ ایک سکون بخش مشروب بن جاتا ہے۔

لونگ

لونگ میں درد کم کرنے اور پٹھوں کو آرام پہنچانے والی خصوصیات ہوتی ہیں۔

اس کی تیز خوشبو اعصابی نظام کو پرسکون کرتی ہے۔ چائے میں ایک یا 2 لونگ شامل کر کے اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

ادرک

اگرچہ ادرک کو عام طور پر توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن تھوڑی مقدار میں استعمال کرنے سے یہ معدے کو سکون بخشتی ہے۔

مزید پڑھیں: تھکاوٹ میں کیا کھائیں؟

چائے میں کچھ باریک کٹے ہوئے یا کدو کش کیے ہوئے ادرک کے ٹکڑے شامل کریں تاکہ جسمانی تناؤ کم ہو سکے۔

سونے سے قبل مذکورہ مسالے سبز چائے میں ملا کر استعمال کرنا ایک قدرتی اور محفوظ طریقہ ہے اور یہ نیند کے مسائل سے نپٹنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرسکون نیند سبز چائے مسالے نیند آور مسالے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پرسکون نیند سبز چائے مسالے نیند ا ور مسالے سبز چائے میں پرسکون نیند کو سکون ہوتی ہے میں بھی ہے اور کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی جوابی کارروائی کے خدشے پر دہلی ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں پانچ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔

بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (PTI) نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں متعدد ایئرپورٹس کی بندش کے باعث کیا گیا۔

یہ اقدام پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے بعد بھارت نے ملک کے 27 اہم ایئرپورٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی شہری ہوابازی کی وزارت نے جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا کہ یہ بندش 10 مئی کی صبح 5:29 بجے تک برقرار رہے گی۔

اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر، لیہہ، امرتسر، چندی گڑھ، شملہ، دھرم شالہ، جودھ پور، بیکانیر، جیسلمیر، پٹیالہ، بھوج اور راجستھان کے دیگر ایئرپورٹس شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کئی ہوائی اڈے انڈین ایئر فورس اور کمرشل ایئرلائنز کے لیے مشترکہ استعمال کے تھے۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کی جانب سے یہ غیر معمولی اقدام سامنے آیا ہے، جس کے بعد سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور عوام میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی جوابی کارروائی کے خدشے پر دہلی ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ
  • سائبر اٹیک جنگی صورتحال کو کتنا سنگین بنا سکتا ہے؟
  • کراچی: شاہراہ فیصل پر 4 گاڑیوں میں تصادم، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی
  • چائے پلانے کیلئے تیار تھے، دشمن کے بھاگ جانے پر ہوم ڈلیوری دیدی: عطا تارڑ
  • اپریل میں کاروباری سرگرمیاں، ایس ای سی پی میں دو ہزار 956 نئی کمپنیاں رجسٹر
  • بھارت کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے ہم خود بھی کوئی ابتدا کر سکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اب کوئی یہاں آکر گرا تو چائے کے ساتھ سندھ کا پان بھی کھلائیں گے؛ گورنر سندھ
  • ہم نے احتیاط سے کام لیا، چاہتے تو انڈیا کے 10 طیارے گرا سکتے تھے.شہبازشریف
  • جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں؛ بلاول بھٹو