چین اور سویڈن کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

ماسکو:چین کے صدر شی جن پھنگ اور سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ سویڈن عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین یورپی ممالک میں سے ایک ہے۔گزشتہ 75 برس کے دوران چین اور سویڈن کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں،

دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے میدان میں تعاون مسلسل بڑھتا رہا ہے اور مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین اور سویڈن کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد ، عملی تعاون اور افرادی روابط کو بڑھانے، کثیرالجہتی نظام اور آزاد تجارت کی حمایت کرنے کے لیے بادشاہ کارل کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ،تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید خوشحالی لائی جائے اور عالمی امن اور خوشحالی میں مزید حصہ ڈالا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر نے روسی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیے، وزارت خارجہ چینی صدر نے روسی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیے، وزارت خارجہ چینی صدر کی سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت چینی صدر اور  روسی ہم منصب  کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، دونوں ممالک کا مشترکہ بیان چین اور روس کا جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے درمیان مسلح تنازعات کی روک تھام پر زور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے کے درمیان چینی صدر کے ساتھ

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری سے عمانی سفیر کی ملاقات، تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے صدارتی محل میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت اور نجی شعبوں کے درمیان قریبی روابط کے ذریعے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کے لیے عمان کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا تمام مشرقِ وسطیٰ کے ممالک پر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے پر زور
  • ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیکا مطالبہ
  • اماراتی صدر ماسکو پہنچ گئے؛ پوٹن کو یوکرین تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق
  • پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل
  • پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کے درمیان دو طرفہ مشق کامیابی سے مکمل
  • پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،صدرمملکت
  • چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
  • پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے: صدر مملکت
  • صدر آصف علی زرداری سے عمانی سفیر کی ملاقات، تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق