بھارتی جنون کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے؛ چوہدری شجاعت حسین
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جنگی جنون اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارتی جنون کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے ، مساجد،بچوں اور عورتوں کی شہادت غیر معمولی واقعہ نہیں بدلے تک قوم سکون سے سو نہیں سکے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں سنیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، ممبر قومی اسمبلی مسز فرخ خان، چیف آرگنائزر ڈاکٙٹر محمد امجد، سیکرٹری جنرل طارق حسن،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک ثمین خان، مرکزی راہنما ملک کامران منیر شریک تھے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جنگیں صرف گولی ، بارود سے نہیں جزبہ ایمانی اور بہادری سے لڑی جاتی ہیں جن میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں جو بزدلانہ کا حملہ کیا ہے اس کو ہماری افواج نے بڑی دلیری سے نہ صرف پسپا کیا بلکہ دشمن کو بھاری نقصان بھی پہنچایا یہ سب سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہوا ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا میں جنگیں رہتی ہیں مگر کبھی نہیں ہوا کہ مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہو ، مساجد اور مدارس پر پر حملوں میں بے گناہوں پر پاکستانی ہی نہیں دنیا بھر کا مسلمان دکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ کا انحصار ہتھیاروں یا عددی برتری پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے ایمانی اور بہادری ضروری ہے ہماری افواج، جوان اور عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں ۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت حسین نے کہا
پڑھیں:
جھوٹ سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں، خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے آپریشن ’سِندور‘ کے دوران مبینہ طور پر پاکستانی طیاروں کو تباہ کرنے سے متعلق دیر سے دیے گئے بیان کو غیر حقیقی اور غیر موزوں وقت پر دیا گیا قرار دیا ہے۔
خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر دیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ ایک ستم ظریفی ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت کی تزویراتی کوتاہیوں کے نتیجے میں ہونے والی بڑی ناکامیوں کا ملبہ بھارتی افواج کے سینیئر افسران پر ڈالا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ
انہوں نے کہاکہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے ایسا کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا، جبکہ پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے فوراً بعد بین الاقوامی میڈیا کو تکنیکی بریفنگز پیش کیں۔ آزاد مبصرین، عالمی رہنماؤں، بھارتی سیاستدانوں اور غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس میں متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیل کی تباہی کی تصدیق کی گئی۔
وزیرِ دفاع نے واضح کیاکہ پاکستان کا کوئی بھی طیارہ بھارتی کارروائی میں نشانہ نہیں بنا۔ اس کے برعکس، پاکستان نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے، ایس 400 فضائی دفاعی نظام اور ڈرون طیارے تباہ کیے، جبکہ متعدد بھارتی فضائی اڈے فوری طور پر ناکارہ بنا دیے گئے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہاکہ اگر سچ پر شک ہے تو دونوں ممالک اپنے طیاروں کا ریکارڈ آزادانہ تصدیق کے لیے پیش کریں، اگرچہ ہمیں یقین ہے کہ ایسا کرنے سے وہ حقیقت عیاں ہو جائےگی جسے بھارت چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت سے جیتی جاتی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے مضحکہ خیز بیانیے جو اندرونی سیاسی مفادات کے لیے گھڑے گئے ہوں، ایک ایٹمی خطے میں اسٹریٹجک غلط فہمی کے سنگین خطرات کو جنم دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جیسا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران ثابت ہوا، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فوری، یقینی اور متناسب جواب دیا جائے گا، اور اگر اس کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری ان تزویراتی طور پر اندھے رہنماؤں پر عائد ہوگی جو وقتی سیاسی مفاد کے لیے جنوبی ایشیا کے امن سے کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی
واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ کے تین ماہ بعد بھارتی ایئر چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے 5 جنگی جہازوں سمیت 6 طیارے تباہ کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بنیان مرصوص بھارتی ایئر چیف دعویٰ پاک بھارت جنگ جنوبی ایشیا رافیل جہاز نریندر مودی وی نیوز