وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ہے۔
شہباز شریف اور عادل الجبیر کی ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔