پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کوٹ لکھپت جیل سے رہا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
میاں عباد فاروق—فائل فوٹو
تحریکِ انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
جیل سے رہائی کے بعد میاں عباد فاروق اپنے گھر پہنچ گئے۔
میاں عباد فاروق 9 مئی کے کیسز میں کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔
لاہورلاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 148 سے پی ٹی آئی کے.
واضح رہے کہ مئی 2023ء میں لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 148 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق نے جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
اس موقع پر عباد فاروق نے یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو جناح ہاؤس کو آگ لگانے کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میاں عباد فاروق پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔