ہنگامی حالات میں امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ، اسلام آباد میں سیکڑوں نوجوان سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ہنگامی حالات میں امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ، اسلام آباد میں سیکڑوں نوجوان سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی کال پروفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں نوجوان سامنے آگئے اور ایچ الیون سائٹ پر 200سے زائد والنٹیرز کو ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی۔تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔
رضاکاروں کو فائر ریسکیو سمیت دیگر امدادی سرگرمیوں پر بھی تربیت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی مشقیں ہفتہ اوراتوار بھی جاری رہیں گی۔دوسری جانب اسلام آباد بھر کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کردیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے متعلق آگاہ کیا گیا، ڈرل مشقوں کا مقصد جنگی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال سعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال عوام کا جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کا ضامن ہے،ڈاکٹر مصطفی بھٹی پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر... مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہنگامی حالات میں اسلام آباد کی تربیت
پڑھیں:
11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پڑوسی گرفتار
راولپنڈی:صادق آباد پولیس نے 11 سالہ لڑکے سے زیادتی و نازیبا حرکات کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ جون 2025ء میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص کو صادق آباد پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اب گرفتار کیا ہے۔
ایس پی راول سعد ارشد نے کہا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔