جیسلمیر، امبالہ اور سرینگر، پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج رات کی جارحیت کے بعد جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ پاکستان کی طرف سے راجستھان میں جیسلمیر، مقبوضہ وادی میں سرینگر اور ہریانہ کے امبالہ میں جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس وقت پاکستان کی مسلح افواج کی زبردست کارروائی جاری ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، بھارت کے 27ائیرپورٹس بند
اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان ، 200سے زائد پروازیں منسوخ
فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع
پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔بھارتی حکام نے 27اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے ، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اس جوابی کارروائی کے خدشے نے بھارت کو خوف میں مبتلا کر دیا، جس کے باعث سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ، جام نگر سمیت 27 بڑے ائیرپورٹس بند کر دیے گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق، فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ کئی فضائی کمپنیاں عارضی طور پر بند ہو چکی ہیں، اور مسافر بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔