کراچی میں آج سے پانی کی سپلائی ہر صورت شروع کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ: فوٹو فائل
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا ہے کہ آج سے کراچی میں پانی کی سپلائی ہر صورت شروع کریں اور شہر کی تمام پرانی پانی کی لائنوں کی مرمت کی جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کی توسیع کا کام اپریل 2027ء تک مکمل کیا جائے۔ فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں سندھ حکومت تمام ضروریات پوری کرے گی۔
انہوں نے کراچی میں پانی کی سپلائی کی معطل کا بھی نوٹس لیا۔ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام پرانی لائنیں تبدیل کرکے شہر میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے فور پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر حکام شریک تھے۔
مراد علی شاہ نے کے فور منصوبہ کی توسیع کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور کی توسیع کا منصوبہ سندھ حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک ملکر کر 71 ارب روپے کی فنڈنگ سے کر رہے ہیں۔
توسیع کے تحت واٹر ٹرانسمیشن ریزور۔ون سے وائی جنکشن کی تعمیر ہونی ہے جبکہ ریزور۔ٹو سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی ٹرانسمیشن بنانی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور کا ڈیزائن مکمل ہوچکا ہے۔ ٹینڈر ہو چکا ہے اب کنٹریکٹ سائن ہونے والا ہے جبکہ کے فور کے کے بی فیڈر کی لائننگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام 2027ء تک مکمل ہوگا۔ کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام جلد مکمل کریں۔ کام شروع کرنے کیلئے 18 وفاقی ایجنسیز سے این او سی کیلئے درخواست کی گئی ہیں جن سے 7 وفاقی ایجنسیز نے این او سی دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹرانسپورٹ اور ورکس ڈپارٹمنٹ کو این او سی جلد جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کام معیاری اور بروقت چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ مراد علی شاہ پانی کی سپلائی میں پانی کی کہ کے فور
پڑھیں:
شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، ترقیاتی منصوبے شاندار مستقبل کی نوید ہیں، شرجیل میمن
کراچی:سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، تاہم ترقیاتی منصوبے شہری سہولیات کے ساتھ ساتھ شاندار مستقبل کی نوید ہیں۔ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور شہر کے پائیدار مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے۔فور منصوبہ کراچی کے عوام سے کیا گیا وہ وعدہ ہے، جس کے تحت شہر کو صاف، معیاری اور وافر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام ادارے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی نئی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو طویل المدتی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان منصوبوں کے دوران ٹریفک کی عارضی مشکلات پیش آ رہی ہیں، لیکن یہ وقتی مسائل ہیں اور عوام کو مستقبل میں ان کے واضح اور دیرپا فوائد حاصل ہوں گے۔ شرجیل میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے تعاون کریں کیونکہ یہ منصوبے دراصل ان ہی کے بہتر مستقبل کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے۔فور، ریڈ لائن اور دیگر منصوبے صرف تعمیراتی سرگرمیاں نہیں بلکہ سندھ حکومت کے وژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد کراچی کو ایک جدید، سہولیات سے آراستہ اور بین الاقوامی معیار کے شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر تمام منصوبوں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور جہاں کہیں عوامی مشکلات درپیش ہیں، وہاں فوری طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے اور بہت جلد کراچی کے شہری ان منصوبوں کے ثمرات اپنی روزمرہ زندگی میں محسوس کریں گے۔