ہم نے پاکستان بنانے میں پہل کی تھی: مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ نے اپنی حیثیت ختم کر کے پاکستان کو ووٹ دیا تھا، ہم نے پاکستان بنانے میں پہل کی تھی، سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے اپنی حیثیت ختم کر کے پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس ہال میں بیٹھ کر پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا، پاکستان کی بقاء کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی ہال ہے جہاں 1943ء کو سندھ اسمبلی میں قراداد منظور ہوئی، قائد اعظم نے اسی نشست پر 1947ء کو خطاب کیا تھا، اس ہال میں 16 جون 1947ء کو ایک قرارداد منظور ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سندھ میں مذہبی رواداری کی بات کی ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی کہلاتی ہے، صوفیوں نے ہمیشہ امن، مذہبی رواداری کا درس دیا ہے، جب بھی کسی نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، عوام نے مسترد کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مذہبی اقلیتوں کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، تمام مذاہب کی عبادگاہوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے قومی پرچم لہرایا جس پر تمام ارکان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ میں گریڈ 5 سے 15 تک بھرتیوں پر پابندی ختم،نوٹیفیکیشن جاری
کراچی (نیوزڈیسک)سندھ میں گریڈ 5 سے 15 تک بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ نے سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا، ملازمتوں کا سلسلہ 15 روز میں شروع ہو گا
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے قواعد کے مطابق بھرتیاں شروع کریں۔
واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کیا تھا۔
اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔