پاکستان کا سب سے بڑا سائبر حملہ، بھارت اندھیرے میں ڈوب گیا، سینکڑوں سرکاری ویب سائٹس ہیک
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تصادم کے درمیان پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر زبردست سائبر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ بنا دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں پورے بھارت میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور بڑے پیمانے پر اندھیرا چھا گیا۔
حملے میں خاص طور پر مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرک ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو مکمل طور پر ہیک کر کے کمرشل اور ڈومیسٹک میٹروں کا تمام ڈیٹا مٹا دیا گیا۔ نتیجتاً، مہاراشٹرا سمیت کئی ریاستوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔
صرف یہی نہیں، پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر ایک طوفانی یلغار کرتے ہوئے متعدد سرکاری، دفاعی اور حساس ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا یا تو مٹا دیا ہے یا لیک کر دیا ہے۔
ان ویب سائٹس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آفیشل ویب سائٹ، کرائم ریسرچ اینڈ انویسٹیگیشن ایجنسی، مہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکورٹی فورس (BSF)، یونیک آڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (آدھار ڈیٹا بیس)، انڈین ائیر فورس کی ویب سائٹ، مہاراشٹر الیکشن کمیشن، 2500 سے زائد سرولینس کیمرے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی ان ویب سائٹس کا تمام اندرونی ڈیٹا، خفیہ رپورٹس، اور الیکشن و شناختی معلومات یا تو حذف کر دی گئی ہیں یا عالمی ڈارک ویب پر لیک کر دی گئی ہیں۔
بھارتی حکومت تاحال اس حملے پر خاموش ہے، جبکہ اندرونِ بھارت میڈیا میں اس پر سخت سنسر عائد کر دیا گیا ہے تاکہ عوامی ردعمل اور خوف کو قابو میں رکھا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ“آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کے تحت اُن تمام بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جن سے پاکستانی شہریوں، مساجد اور اہم مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویب سائٹس
پڑھیں:
خیبرپختونخوا پولیس نے امریکی طرز کے جدید ہتھیار حاصل کر لئے
پشاور:خیبر پختونخوا پولیس نے امریکی طرز کے دور سے نشانہ بنانے والے جدید ہتھیار حاصل کر لیے۔
آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران جدید تھرمل سائٹس، دوربینیں، ہیوی مشین گنز اور اینٹی ڈرون گنز پولیس کے حوالے کیں۔
ترجمان کے مطابق پولیس کو 147 جدید سکوا دوربینیں، 363 تھرمل سائٹس، 10 ہیوی مشین گنز اور 4 اینٹی ڈرون گنز فراہم کی گئی ہیں۔ اینٹی ڈرون گنز وزیرستان، بنوں اور باجوڑ پولیس کے حوالے کی گئیں۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، جدید آلات سے پولیس کی رات کے وقت نگرانی مزید مؤثر ہوگی، تھرمل سائٹس کے ذریعے چار کلومیٹر دور گاڑیوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔