آئیسکو کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں پیش پیش
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
آئیسکو کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں پیش پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے افسران اور سٹاف ہر قسم کے حالات میں اپنے فرائض کو ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ کمپنی کی تمام فارمیشنز کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر مکمل طور پر متحرک ہیں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق دن ہو یا رات، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کمپنی کا عملہ شکایات کے فوری ازالے اور بجلی کی ترسیل کو بحال رکھنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ ہر سطح کے ملازمین اپنے اپنے عہدوں پر مستعدی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آئیسکو کا ہر کارکن ملک و قوم کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے پاکستان نے بھارت کی ملٹری سیٹلائٹ جام کر دی آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن “بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے، بلوم برگ
امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے جبکہ بھارت کو دباؤ کا سامنا ہے، پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے ہیں۔
اپنی رپورٹ میں امریکی جریدے نے کہا کہ پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جن کا امریکا سے تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان رابطوں کا آغاز پاک بھارت جنگ کے دوران ہوا۔
جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بیلاسٹک میزائلوں نے اسرائیل میں کافی تباہی مچائی، بہت عمارتیں تباہ کیں۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کیا، بھارت نے جنگ بندی کروانے کی تردید کی۔
امریکی جریدے نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے اثاثے موجود ہیں جو امریکی مفادات کیلئے مفید ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کے سب سے بڑے سونے اور تانبے کے اب تک دریافت نہ کیے گئے ذخائر موجود ہیں۔