سٹی42:    پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر بڑا سائبر حملہ کر کے کمپنی کے سسٹمز کو ہیک کر لیا ہے جس کے بائث بجلی کی فراہمی  معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سائبر حملے کے بعد ریاست بھر میں بجلی کی مکمل بندش دیکھنے میں آئی جس سے کمرشل اور ڈومیسٹک صارفین شدید متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے تمام بجلی میٹرز اور صارفین کا ڈیٹا بھی حذف کر دیا گیا ہے۔

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف بھارت کی سائبر سیکیورٹی کی کمزوری کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ خطے میں سائبر وارفیئر کے نئے دور کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے تاحال بھارتی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ڈیجیٹل محاذ پر بھی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

نائیجیریا: بوکوحرام کے خودکش حملے میں 20افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست بورنو میں مبینہ طور پر بوکو حرام کے لیے کام کرنے والی خاتون کے خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ خاتون نے مبینہ طور پر کونڈوگا قصبے میں بوکو حرام کے خلاف کارروائی کرنے والی فوجی ٹیم پر حملہ کیا اور دھماکا خیز مواد سے خود کو اُڑالیا۔ کونڈوگا شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور وہاں کے قریبی علاقوں کو کئی بار خودکش حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ عسکریت پسند تنظیم بوکوحرام اس علاقے میں کم از کم 16 سالوں سے سرگرم ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی رتلے، کشن گنگا پن بجلی منصوبوں پر بھارتی درخواست کی مخالفت
  • پہلگام حملے میں ملوث تینوں ملزمان پاکستانی ہیں‘بھارتی دعویٰ
  • ایران کا قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ
  • ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیے
  •   بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رہے گی، نوٹم جاری
  • متنازع بھارتی کرکٹر کا ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ
  • ایران میں موساد سے منسلک سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی گئی
  • منی پور فسادات، مودی سرکار کی غفلت اور سکیورٹی کی ناکامی ثابت
  • نائیجیریا: بوکوحرام کے خودکش حملے میں 20افراد ہلاک