بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اشتعال انگیزی کے جواب میں سخت کارروائی کرے گا اور اپنے دفاع کے لیے مزید اقدامات کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ خواجہ محمد آصف نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ ہمیں کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’اللہ اکبر، آج کی کامیابی نے قرض ادا کر دیا ہے ۔وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے فیصلہ کن کارروائی کی اور کامیابی سے ہندوستانی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف بقا کی جنگ لڑ رہا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنی مسلح افواج کی صلاحیت کے اظہار سے بھارتی جارحیت کا مناسب جواب دیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ پاکستان انہوں نے
پڑھیں:
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا،وزیراطلاعات
قوم کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،جواب کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا
حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ،پوری قوم متحد ہے ،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،جواب آئے گا،بھرپور آئیگا،کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا۔قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پوری قوم متحد ہے ، کچھ حقائق ایوان
کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، رات کی تاریکی میں بزدل دشمن نے حملہ کیا، رافیل طیارے دنیا کی بہترین اور سپیریئر ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہی ناز تھا کہ ہمارے پاس یہ جدید ٹیکنالوجی ہے ، وہ اس ناز کے ساتھ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے جس میں انہیں شرمندگی ہوئی ہے ، اسی شرمندگی کو چھپانے کے لیے اب انہوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دشمن مکار، بزدل ہے مگر وہ ٹیکنالوجی لے کر ہمارے خلاف آتا ہے ،مگر جب اس نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہماری مسلح افواج نے بہترین جواب دیا، یہ صرف رافیل طیارے نہیں گرے بلکہ بھارت کا غرور گرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شاہینوں کو اس ایوان سے سیلیوٹ پیش کرتے ہیں، 2019 کی طرح اب بھی فینٹاسٹک ٹی تیار تھی، دشمن بھاگ گیا تو پھر ہم نے انہیں یہ چائے ہوم ڈیلیوری کے ذریعے بھجوائی،اسی وجہ سے بھارت اب بیک فٹ پر گیا اور اب ڈرون بھیجنا شروع کردیے ہیں، وہ بزدل اور ڈرپوک ہے ۔