ایبٹ آباد میں بھارتی جاریت کیخلاف وکلاء کی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی 42 : ایبٹ آباد میں بھارتی جاریت کے خلاف اور پاک فوج سے یکجہتی کیلئے وکلاء نے ریلی نکالی ۔
ریلی میں وکلاء نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی، ریلی بار کلب سے پریس کلب تک نکالی گئی ۔
ریلی میں وکلاء کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج دلیری کے ساتھ دشمن کا منہ توڑ مقابلا کر رہی ہے ۔
پاک فوج سے یکجہتی کے لیے خواتین وکلاء بھی ریلی میں شریک ہوئیں ۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
عالمی یوم امن پر اسکائوٹس اوپن گروپ کے تحت ریلی کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-2-5
خیرپور (جسارت نیوز )خیرپور میں عالمی یوم امن منایا گیا۔ خیرپور بوائے اسکاوٹس اوپن گروپ اور ڈسٹرکٹ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یوم امن کے سلسلے میں امن واک اسکاوٹس پارک سے ریڈیو پاکستان خیرپور تک نکالی گئی اس سے قبل اسکائوٹ پارک میں درخت لگائے گئے اور اسکاوٹس نے امن کے حوالے سے پینٹنگز بھی بنائین۔ اس موقع پر گروپ اسکاوٹ لیڈر خیرپور بوائے اسکاوٹس اوپن گروپ لیاقت علی ملاح، ڈسٹرکٹ سیکرٹری میاں آصف علی فاروقی، دعا بختاور، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خیرپور مسرت علی منگی، نامور سماجی شخصیت علی عنصر سندھو ، سینئر پروڈیوسر کلیم اللہ شیخ ، ثمر عباس، محمد بخش گھانگھرو، سینئر صحافی سلیم رضا شیخ اور اسکاوٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آج کا دن ایک احم دن ھے۔ اس وقت دنیا میں امن کی ضرورت ہے اور اسکاوٹس معاشرے میں قیام امن کے لئیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اسکاوٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔