بھارت میں پھنسے غیر ملکی کرکٹرز پریشان، فوری وطن واپسی کے خواہاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود غیر ملکی کرکٹرز نے منتظمین سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر ان کے ممالک واپس بھیجا جائے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور کئی ممالک کے کرکٹرز بھارت میں پھنس کر رہ گئے ہیں اور اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال کے سبب آئی پی ایل منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی پی ایس ایل کے باقی 8 میچز فی الحال ملتوی کردیے گئے ہیں۔
آئی پی ایل میں حصہ لینے بھارت آئے غیر ملکی کرکٹرز اپنے ملکوں کے کرکٹ بورڈز سے بھی رابطے میں ہیں جبکہ بھارت کو کرکٹرز کو واپس بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پی ایس ایل می حصہ لینے کے لیے آنے والے غیرملکی کرکٹرز کو پہلے ہی بحفاظت ان کے وطن روانہ کرچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل آئی پی ایل کھلاڑی بھارت غیر ملکی کرکٹرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل ا ئی پی ایل کھلاڑی بھارت غیر ملکی کرکٹرز غیر ملکی کرکٹرز ا ئی پی ایل
پڑھیں:
سوات: زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ۔
سوات کے علاقے مینگورہ میں واقع زمرد کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چار مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مسلسل سات گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زمرد نکالنے کے دوران کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے باعث چار مزدور زیر زمین دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جدید آلات کی مدد سے پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی حاصل کی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور مزدور برادری نے سکھ کا سانس لیا، جبکہ انتظامیہ نے کان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری کا عندیہ دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ حادثے کے بعد ڈی ایس پی سٹی مینگورہ نصیر باچا نے بتایا تھا کہ ’کان کے بیٹھ جانے سے 4 افراد ملبے تلے دبے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے مسلسل کام کیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ٹنل کے اندر آکسیجن پہنچائی‘۔