پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے مکمل بحال
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
خیبر: مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ حدود باڑہ کی حدود میں مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ہردم گل نے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ نالہ میں مقامی حجرہ میں دستی بم پھٹ گیا، دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے؛ واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لیں گے۔