اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کی کرنل خاتون افسر صوفیہ قریشی کی جانب سے کی بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا کے بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

صوفیہ قریشی نے 10 مئی کو ونگ کمانڈر ومیکا سنگھ اور بھارتی وزیر خارجہ وکرم مسری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے دفاعی نظام پر حملہ کرنے سمیت دیگر اہم مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔

پریس کانفرنس کے دوران کرنل صوفیہ قریشی نے پاکستانی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مزید جنگ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ بھارت پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی، تناؤ اور جنگ نہیں چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ اب پاکستان بھی پہل نہ کرے، کوئی حملہ نہ کیا جائے۔

خاتون کرنل کی جانب سے بھارت کشیدگی نہیں چاہتا کے بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے بیان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جب کہ زیادہ تر لوگ ان کے رویے کو ’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘ کہ رہے ہیں۔

بعض افراد نے ان کے بیان پر لکھا کہ ’باجی ڈر گئی، کچھ نے لکھا کہ پہلے انہیں جنگ کا شوق تھا، اب کہ رہی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی لکھا کہ پاکستانی تو پہلے ہی کہ رہے تھے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن بھارت کو شوق تھا، اب جب پاکستان نے تھوڑا سا حملہ کیا تو بھارت پیچھے ہٹ گیا۔

بعض افراد نے ان کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ابھی سے ہی ڈر گئیں؟ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، رکو ذرا، صبر کرو۔

کچھ افراد نے لکھا کہ کرنل صوفیہ قریشی ہی وہ پہلا بھارتی فرد تھیں، جنہوں نے جنگ کا اعلان کیا تھا، اب کہ رہی ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔

بعض صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ پاکستان نے صرف آپریشن سندور کا جواب دیتے ہوئے اپنے شہیدوں کا بدلہ لیا ہے۔

Important message from India Tea is Fantastic #shivangisingh pic.

twitter.com/lauXGtNxxm

— Bongian (@Bongaiin) May 10, 2025


مزیدپڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ،سیزفائر کے بعد پاکستانی ائیرسپیس بارے بڑی خبرآگئی

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا صوفیہ قریشی کی جانب سے لکھا کہ

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی