سعودی عرب بھی بھارت کیخلاف پاکستانی رد عمل کی معترف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکی سیکرٹری خارجہ کا آرمی چیف عاصم منیر سے رابطہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال بالخصوص گزشتہ رات بھارتی حملے اور پاکستانی ردّعمل سے آگاہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان میں معصوم شہریوں کی شہادت پر تعزیت کی اور پاکستان کے نپے تلے اور متحمل رد عمل کی تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی غیر قانونی حملوں اور صورتحال سے آگاہ کیا
فائل فوٹو۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے غیر قانونی حملوں اور علاقائی صورتحال پر ترک ہم منصب کو آگاہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی حملے مساجد، رہائشی علاقوں اور دیگر مذہبی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی جارحیت سے بےگناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس اور پاکستان سے یک جہتی کا اظہار کیا۔