اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والی مشاورت سمیت جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے ان کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور حالیہ پیش رفت کا خیرمقدم کیا، جس کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی۔ بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانا اور غزہ میں پائیدار امن کے حصول کے لیے اجتماعی اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔ مزید یہ کہ حالیہ پیش رفت میں مجوزہ امن منصوبے پر حماس کا ردعمل بھی شامل ہے جو خونریزی کے خاتمے کی امید پیش کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول میں مدد کے لیے اپنی کوششوں میں مصروف اور مربوط رہنے پر اتفاق کیا۔ اسحٰق ڈار نے مصری وزیر خارجہ کو مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسحٰق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ گفتگو کے درمیان پاک-سعودی قیادت نے فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کی تجویز پر حماس کے ردعمل پر گفتگو کی اور فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ تبادلہ خیال کیا صورتحال پر کے درمیان اسح ق ڈار کے لیے

پڑھیں:

خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب

 ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک )  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا انحصار امن اور استحکام پر ہے، خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔پاکستان معاشی روابط کو عملی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہے، اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ پاکستان ایس سی او تنظیم کے طریقہ کار میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی ہے،27ویں ترمیم کے خلاف قوم کھڑی نہ ہوئی تو پھر بھیڑ بکریاں بنا دی جائے گی،علیمہ خان

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے اجلاس میں پاکستان کامؤقف پیش کیا، انہوں نے علاقائی روابط، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ سے غیر رسمی ملاقات
  • اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات؛ اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال
  • خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال
  • پاک، ایران سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور ،تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے
  • پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال