فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
قاہرہ (سب نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا۔
قاہرہ میں حماس اور ثالثوں کے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ حماس رہنماوں نے کہا کہ ہم نیامریکا کو ہتھیار ڈالنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا، ہمیں قطر کے ذریعے امریکا سے اسرائیل کے مستقل انخلا کی ضمانتیں ملی ہیں۔حماس رہنماوں نے کہا کہ ہتھیار فلسطینی اور مصری ادارے کے حوالے کرینگے، اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں جمع کررہے ہیں، لاشیں تلاش کرنے کیلئے بمباری بند کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسرائیل مسلسل بمباری اورتباہی کرکے ٹرمپ کے منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہاہے۔
حماس رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم لڑائی بند رکھنے کے پابند ہیں،اسرائیل کے جال میں نہیں پھنسیں گے، مذاکرات جلد اور تیزی سے ہوں گے،ہم چاہتے ہیں فوری امن قائم ہو۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ کا معاہدہ اسرائیل کیلئے شاندار ہے، عرب اورمسلم رہنماوں سمیت سب کے ساتھ اچھی ڈیل رہی، حماس کے ساتھ منصوبہ حیرت انگیز ہے۔ مشرق وسطی میں 3 ہزار سال بعدامن قائم ہونے جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلی سطح پر کمیٹی قائم پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلی سطح پر کمیٹی قائم وزیراعظم سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی وزیراعظم کی اے لیول امتحانات میں امتیازی گریڈ حاصل کرنیوالی ماہ نور سے ملاقات پی ٹی آئی دور حکومت کی 131ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا اسلام آباد میں17نومبرسے دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہتھیار ڈالنے
پڑھیں:
پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز کا عہدیداروں کی برطرفی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
کراچی:پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔
پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے کام بند کر رکھا ہے۔