حکومت شمع جنجوعہ کے معاملے میں اصل حقائق قوم کو بتائے،جاویدقصوری
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت شمع جنجوعہ کے معاملے میں سچ بولے اورقوم کو بتایا جائے کہ ایسے ہائی پروفائل وزٹ میں متنازعہ خیالات کا اظہار کرنے والی خاتون کو کیوں شامل کیا گیا۔؟ حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تشخص کو مجروع کرنے والے اور اسرائیل نواز افراد کی قومی اداروں میں تعیناتیاں لمحہ فکر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ شعبہ دعوت و تربیت کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں آج بھی کچھ لوگ قومی سلامتی اور مادر پدر آزادی کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے لابنگ میں مصروف ہیں۔ان کا راستہ روکنا ہو گا۔ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جس نے غزہ میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا دیئے ہیں۔ معصوم بچوں کو شہید کر رہا ہے۔65ہزار افراد کو شہید کر دیا گیا مگر مجال ہے کہ دنیا کے کسی ملک یا کسی بھی عالمی ادارے نے اس کو روکنے کے لیے عملاً اقدامات کیے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے گزشتہ پندرہ دنوں سے’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ سفر میں ہے۔اگلے چند گھنٹوں میں غزہ کے پانیوں میں داخل ہو جائے گا، شرکاء کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔انسانی ہمدردی کے تحت غزہ کے مسلمانوں کے لیے خوراک، پانی اور ادویات لے کر جانے والا قافلہ اپنی منزل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے صرف مذمتی بیانات جاری کرنا کافی نہیں، بلکہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو جنگ دیگر اسلامی ممالک کو بھی اپنی لپٹ میں لے لے گئی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالم اسلام بے حسی چھوڑ کر غزہ کے مظلومین کی مدد کریں۔اسرائیل اور امریکہ غزہ کے علاقے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فش ہاربر کو یورپی یونین کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر کو یورپی یونین کے مقرر کردہ معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ یورپی آڈٹ وفد کے دورے سے قبل ہاربر کو مکمل طور پر یورپی اسٹینڈرڈز پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں فش ہاربر سے متعلق ترقیاتی اور تکنیکی امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر قاظم حسین جتوئی، ڈی جی میرین فشریز ڈاکٹر منصور وسان، ایم ڈی فش ہاربر ڈاکٹر زاہد کیمٹیو، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر علی محمد مستوئی، ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد عمران، ورکس اینڈ سروسز، پی اینڈ ڈی بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اور فشریز کے دیگر انجینئرز و افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پونٹونز اور جیٹیز کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان تکنیکی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ہاربر کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ فش ہاربر کی اسٹریٹ لائٹس کی خرابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے واضح ہدایت دی کہ تمام اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بحالی کا کام دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔اجلاس میں صفائی کے ناقص انتظامات، ریڈ زون میں تجاوزات اور ناکارہ لانچوں کی موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہاربر کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے، ریڈ زون سے قبضہ ختم کیا جائے۔