بھارت پر پاکستانی سائبر حملہ، بی جے پی کی ویب سائٹ بھی ہیک کرلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی سمیت کئی حساس اور کلیدی اداروں کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کر لی۔پاکستانی سائبر حملے میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن کی ویب سائٹس شامل ہیں۔
(جاری ہے)
ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز بھی شامل ہیں جبکہ یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا اور انڈین ایئرفورس مہاراشٹر کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔پاکستانی سائبر حملے میں بھارت کی ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اُڑا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا بھی ریکارڈ اُڑا دیا گیا ہے جبکہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے ہیں۔سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی فیڈرز کے گرڈ کو بھی ناکارہ کردیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گیا ہے
پڑھیں:
بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 23 جولائی 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 23 جولائی 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کے نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردیتی تھی۔