ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔
پاکستان کے حوالے سے مخالفانہ باتیں کرنے کے حوالے سے معروف بھارتی اینکر پرسن نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کی جاب سے تجاوز کیا گیا ہے۔
ارنب گوسوانی نے کہا کہ جب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامنی ظاہر ہی نہیں کی تو ٹرمپ کیسے جنگ بندی کا دعویٰ کردیا۔
ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا، کچھ دن قبل تک تو وہ کہہ رہے تھے کہ ان کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔
ارنب گوسوامی نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر سخت اعتراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا چینل ٹرمپ کے بیان کے بجائے اس بیان کونشر کرے گا جو بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی صدر کی جانب سے نے کہا کہ کے اعلان
پڑھیں:
ٹرمپ کی میڈیا کمپنی نے اے آئی سرچ انجن متعارف کرا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی متنازع کمپنی پرپلیکسٹی کے اشتراک سے اے آئی سے چلنے والا نیا سرچ انجن متعارف کرا دیا۔
ٹرمپ میڈیا (جس کے بڑے حصے کے مالک موجودہ امریکی صدر ہی ہیں) کی جانب سے اس نئے پروجیکٹ کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے حصے طور پر کیا گیا ہے۔
پرپلیکسیٹی کی جانب سے بنایا گیا ٹروتھ سرچ نامی اے آئی فیچر پلیٹ فارم کے ویب براؤزر ورژن سے جوڑا گیا ہے۔
ٹرمپ میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیون نیونز کا کہنا تھا کہ اے آئی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو معیشت میں مزید اہم عنصر بنائے گی۔