واشنگٹن / اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی، پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

pic.

twitter.com/lRPhZpugBV

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 10, 2025


اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر بھارت امن چاہے تو پاکستان بھی تیار ہے تاہم خبردار کیا کہ اگر کوئی ایک بھی اشتعال انگیز کارروائی دہرائی گئی تو پھر پاکستان بتائے گا کہ انتقامی کارروائی کیا ہوتی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کا امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ ہوا جس میں مارکو روبیو نے کہا کہ کشیدگی کم کی جائے کیونکہ یہ صورتحال دنیا افورڈ نہیں کر سکتی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دے دیا ہے، آپریشن کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کردیا گیا جبکہ بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی۔
مزیدپڑھیں:مسلمانوں میں خوف کی علامت سمجھا جانیوالاافسر راج کمار تھاپا حملے میں مارا گیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بھارت اور پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا

پڑھیں:

ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے، ششی تھرور

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن اسمبلی اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں ششی تھرور نے بتایا تھا کہ وہ کئی امریکی صدور سے مل چکے ہیں اور بات چیت بھی ہوئی مگر ڈونلڈ ٹرمپ میں ان صدور جیسی دانش مندانہ خوبی نہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ہم غزہ کی تمام تر صورت حال سے نمٹ رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اشارہ دے دیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی توانائی کی بحالی اور ترقی کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کردیا
  • پاکستان سے جنگ میں شکست کے بعد امریکی صدر ٹرمپ بھارتی میڈیا کے نشانے پر
  • عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب، بھارت کی ہزیمت نے نئی شکل اختیار کر لی
  • ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے، ششی تھرور
  • مذاکرات نہ بھی ہوں اور مزید پابندیاں عائد کی جائیں، تب بھی ایران زندہ رہے گا، مسعود پزشکیان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ’پاگل‘ قرار دے دیا
  • ایران سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران کیساتھ بہت اچھی بات چیت رہی، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ