پاکستان آرمی کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر زندہ دلان لاہور نے لاہور شہر میں فتح ریلی نکالی ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے ریلی کی قیادت کی۔

فتح ریلی مال روڈ سے شروع ہوئی  اور استنبول چوک سے ہوتے ہوئے پنجاب اسمبلی تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟

ریلی میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان، سول سوسائٹی اور زندہ دلان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکا پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے۔

ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پرجوش نعرے لگائے گئے، ریلی میں سٹی صدر چوہدری معاذ اشتیاق، عمر عبد العزیز، حافظ راشد اور حافظ نوید اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

’عادی مجرم مودی کا جنگی جنون دریائے راوی میں بہا دیا گیا

مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کامیابی اور دشمن کیخلاف فتح کا دن ہے، پاکستان کی جوابی کارروائی کو دنیا بھر نے تسلیم کیا ہے، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر اور مان ہے۔

ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ زندہ دلان سمیت پوری قوم کو فتح مبارک ہو، آج کا دن یومِ فتح کے طور پر منایا جائے، پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدہ شکر ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگ گئے، گانا ریلیز کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے، عادی مجرم مودی کا جنگی جنون دریائے راوی میں بہا دیا گیا ہے۔

افواج پاکستان وطن کے دفاع اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر پاکستانی اس عظیم فتح پر فخر محسوس کرتا ہے

ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے اس شاندار فتح پر عوام کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آپریشن بنیان المرصوص آپریشن کامیاب پاک فوج پاکستان ریلی مسلم لیگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص ا پریشن کامیاب پاک فوج پاکستان ریلی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے زندہ دلان مسلم لیگ

پڑھیں:

فتنتہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد:

نام نہاد لاپتا افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلات آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد صہیب لانگو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی نام نہاد لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل ہے۔

اس سے قبل بھی فتنتہ الہندوستان کے مارے جانے والے متعدد دہشتگرد نام نہاد لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل تھے۔

مارچ 2024 کو گوادر حملے میں مارے جانے والا دہشتگرد کریم جان بھی لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ اسکے علاوہ نیول بیس حملے میں مارے جانے والا دہشتگرد عبدالودود بھی لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ماہ رنگ لانگو نے ہمیشہ نام نہاد لاپتا افراد کا بیانیہ اپنے مضموم عزائم اور ریاست کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا، ہلاک دہشتگرد صہیب لانگو کی ماہ رنگ لانگو کے ساتھ مظاہروں میں کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

نام نہاد لاپتا افراد وہی ہیں جو فتنتہ الہندوستان کے آلہ کار بن کر کر نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہیں، 21 جولائی 2025 کو قلات آپریشن کے نتیجے میں فتنتہ الہندوستان کا دہشتگرد صہیب لانگو جہنم واصل ہوا اور فتنتہ الہندوستان نے دہشتگرد صہیب لانگو عرف عامر بخش کی ہلاکت اور خود سے وابستگی کو تسلیم کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ ہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم پانک اور بھام نے دہشتگرد صہیب لانگو کو 25 جولائی 2024 کو لاپتا قرار دیا تھا، بھام نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گرد صہیب لانگو کو 24 جولائی 2024 کو کلی سریاب کوئٹہ سے جبرا گمشدہ کیا گیا۔

ماہ رنگ لانگو اور اس کے سہولت کاروں نے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردانہ حملوں کی کبھی مذمت نہیں کی، مستند شواہد سے واضح ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی دراصل فتنتہ الہندوستان کی پراکسی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہروں میں منہ چھپائے لوگ اصل میں دہشتگردوں کے آلہ کار اور سہولت کار ہیں۔ حقائق سے واضح ہے کہ جن لوگوں کو لاپتا افراد بنا کر پیش کیا جاتا ہے وہ اصل میں فتنتہ الہندوستان کے دہشتگرد ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افواج نے بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، ٹرمپ جب کہتے ہیں جنگ رکوائی مودی کے زخم ہرے ہو جاتے ہیں: وزیراعظم
  • ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر سے ملاقات 
  • فتنتہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب
  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان
  • وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اظہار اطمینان
  • کھیلورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی
  • جیو نیوز کا یومِ آزادی پر منفرد خراجِ تحسین، اپنی آواز سے وطن سے محبت کا پیغام دیں
  • رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط و جرات مند رہنما ء،ہر فورم پر فلسطینیوں ،امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، عطاء تارڑ
  • مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، مشیر انقلابی گارڈز
  • لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی