پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی، وزیراعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے غیر معمولی مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی حدود کے اندر مؤثر کارروائی نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے مضبوط جواب نے دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کیا، قوم کی یکجہتی اور قیادت کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Pakistan has secured a decisive victory against Indian aggression, demonstrating the professionalism and courage of our armed forces, especially the Pakistan Air Force, which set new standards in the use of airpower.
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) May 10, 2025
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، شاندار کامیابی پر سول اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کیا کہا؟
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’پاکستان جیت گیا! الحمدُ للّٰہ!‘
پاکستان جیت گیا! الحمدُ للّٰہ! وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 10, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف، آرمی چیف سید عاصم منیر اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاک فوج پاکستان سرفراز بگٹی فتح مریم نواز وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعلٰی پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاک فوج پاکستان سرفراز بگٹی فتح مریم نواز وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان میں منشیات کے خلاف ایک جامع اور فیصلہ کن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی براہ راست ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔
اس مہم کا بنیادی مقصد صوبے کو منشیات کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کرنا اور اس کے معاشرتی و اقتصادی اثرات کا مستقل خاتمہ کرنا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں کے باہمی تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کے تحت پوست کی غیر قانونی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اقدامات میں متعدد علاقوں میں پوست کی فصلوں کو کامیابی سے تلف کیا جا چکا ہے، جس سے حکومت کی سنجیدگی کا واضح ثبوت ملتا ہے۔
حکام کے مطابق یہ مہم محض نشانہ بازی تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے قابل ذکر پہلو یہ ہے کہ مہم کے تحت مقامی آبادی کو متبادل روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے، تاکہ لوگوں کو دوبارہ منشیات کی کاشت کی طرف مائل ہونے سے روکا جا سکے۔
سیکورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ منشیات، جرائم اور دہشت گردی کے درمیان موجود گٹھ جوڑ کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جو اس تمام غیر قانونی نیٹ ورک کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک مؤثر اور پائیدار حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، جس میں صوبائی حکومت کے تمام ادارے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس قومی جنگ میں حکومت، سیکورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مہم نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی، کیونکہ منشیات کا خاتمہ دراصل دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے مترادف ہے۔