کوہلی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے خواہشمند، بی سی سی آئی کی نظر ثانی کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ذہن بنالیا اور اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو مطلع بھی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اونیت کور کی تصویر لائیک کرنا کوہلی کے لیے جنجال ثابت، وضاحت جاری کرنی پڑگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کوہلی سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایسے میں کوہلی کے انگلینڈ کے دورے پر ٹیم کا حصہ بننے کے امکانات اب بہت کم ہیں۔
اس حوالے سے حتمی صورتحال تب سامنے آئے گی جب سیلکشن کمیٹی جب انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی۔یاد رہے کہ کوہلی سے پہلے روہت شرما نے 7 مئی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا- 7 مئی کو انہوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور ریڈ بال کرکٹ کو الوداع کہہ دیا جبکہ وہ ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیے: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن کیوں منتقل ہونا چاہتے ہیں؟
36 سالہ کوہلی اگر اپنے اس فیصلے پر عمل کرتے ہیں تو اس سے ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 14 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہوجائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بی سی سی آئی کوہلی ٹیسٹ سے ریٹائر کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان ویراٹ کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کوہلی ٹیسٹ سے ریٹائر کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان ٹیسٹ کرکٹ
پڑھیں:
شان مسعود کی قیادت پر چھائے خدشات دور ہوگئے
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی قیادت پر چھائے خدشات دور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کا چیلنج درپیش ہے جس کا آغاز 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ یہ مقابلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
ہیڈ کوچ اظہر محمود اور کپتان شان مسعود کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے دوران شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں ملاقات کے دوران کپتان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم کے حوالے سے آپ دونوں کو فری ہینڈ دیا جا رہا ہے، میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔
ملاقات میں کھلاڑیوں کی فٹنس، پریکٹس سیشنز اور ٹیم کمبی نیشن پر بھی بات چیت کی گئی۔
پی سی بی سربراہ نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترحکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترکر شائقین کرکٹ کو خوشی دے گی۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کی ملاقات
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں گفتگو
ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے کپتان شان مسعود اور کوچ اظہر محمود کو فری ہینڈ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے… pic.twitter.com/fJi4xelG7W
یاد رہے کہ شان مسعود کی زیر قیادت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 میں پاکستان ٹیم سب سے آخری نمبر پر رہی تھی۔
گزشتہ ماہ اعلان شدہ سینٹرل کنٹریکٹ میں بورڈ نے شان مسعود کو بی سے ڈی کیٹیگری میں کر دیا تھا۔
دوسری جانب اظہر محمود کو معاہدے کی تکمیل کے لیے عبوری طور پر ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر وہ ایک یا دو سیریز میں ہی خدمات سرانجام دے سکیں گے۔