بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بُنيان مَرصوص کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
بھارت کا غرورخاک میں ملنے پر ملک کے ہر گلی کوچے میں جشن اور ڈھول کے تھاپ پربھنگڑے ڈالےگئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پاکستانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا، اس موقع پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
کراچی میں بھی مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور شہریوں نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شہریوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند اور پاک فوج کی جیت قرار دیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا بھی جانتے ہیں۔
زندہ دلان لاہور بھی سڑکوں پر نکل آئے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ شہریوں نے جگہ جگہ فتح کا جشن منایا۔
سول سوسائٹی نے استنبول چوک سے پنجاب اسمبلی تک فتح ریلی نکالی اور پاک فوج کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنگ کو اعصاب پر مسلط نہیں ہونے دیا، بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باوجودکاروبار زندگی معمول کے مطابق چلتا رہا۔
کوئٹہ کے شہریوں نے بھی پاک فوج کی کامیابی پر مٹھائیاں تقسیم کی اور جشن منایا۔
کوئٹہ کے شہریوں نے بھارت کے خلاف آپریشن بُنيان مَرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس پر وہ سیز فائرکرنے پر مجبور ہوا۔
ملتان میں بھی عوام کی بڑی تعداد ائیرپورٹ چوک پر جمع ہوئی اور پاک فوج کی ٹیکٹیکل فتح پر مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے جنگ نہیں چاہتے لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
سیالکوٹ میں شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بارڈر سے آنے والے پاک فوج کے ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
پاکستان کا جھنڈا اٹھائے شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ شہریوں نے ٹینکوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر شہریوں کی محبت کا جواب دیا گیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مٹھائیاں تقسیم کی سڑکوں پر نکل ا ئے شہریوں نے پاک اور پاک فوج زندہ باد کے کی کامیابی پاک فوج کے شہریوں کا

پڑھیں:

’’آپریشن بُنیان مرصوص بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک  جاری رہے گا‘‘

لاہور:

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  پاک فوج کا آپریشن بُنیان مرصوس بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت زیادہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، اب ہندوستان میں آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی کروانے تک آپریشن بنیان مرصوص ان شا اللہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم، بے گناہ اور نہتے شہریوں کا لہو بہایا گیا ہے مگر ہماری افواج پاکستان کا نشانہ صرف حملہ آور جارح بھارتی فوج ہے، بھارتی عوام نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت کا زعم ٹوٹنے اور پچھلے حساب چکانے تک لڑائی جاری رہے گی۔

 

پاک فوج نے دشمن کو اجالے میں نشانِ عبرت بنا دیا، مریم اورنگزیب

دریں اثنا سینئر وزیر پنجاب ، انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ پر قوم جری افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے، جسنے  دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا  ہے۔ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ ہر محاذ پر پاکستان نے اپنی برتری منوا دی ہے۔ دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔ وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن بُنيان مرصوص کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، مٹھائیاں تقسیم
  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر زندہ دلان لاہور کی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں
  •   پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن  بُنیانّ مرصوص پر بیان
  • آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دھلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
  • آپریشن بُنیان مَرصُوص: پٹھانکوٹ میں کیا ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • ’’آپریشن بُنیان مرصوص بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک  جاری رہے گا‘‘
  • بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب،شہریوں کے نعرے،پاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار
  • لاہور میں شاندار موسم، نوجوانوں کے سڑکوں پر میلے