خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک-بھارت جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور حالیہ تنازع میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کو اللہ کریم شرف قبولیت عطا فرمائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی اور اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے، مضبوط دفاعی قوت کے پس پشت سیاسی قیادت اور قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم آئندہ بھی ہر قسم کے آزمائشوں سے محفوظ رکھے، وطن عزیز کو سلامت رکھے اور قوم کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی بہاریں نصیب ہوں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ تنازع میں برادر ملکوں خصوصا سعودی عرب اور دیگر کے مثبت کرادار کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کردیا وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری اشرف فرزند پاکستانی میزائل حملہ نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا: امریکی صحافی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی سازش ناکام ہوئی مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے،حافظ نعیم الرحمان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں، زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے ہوئے سب کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، اسلام روشنی اور عدل کا دین ہے جس میں حق کی بنیاد پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پروفیسر شکیل روشن کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہیں، جماعت اسلامی لوگوں کو جوڑتی ہے، بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں تحریک شروع ہوئی کہ فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے، امریکا اور اسرائیل نے نسل پرستی کی بنیاد پر مظاہرے کرانا شروع کر دیے ہیں۔