بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ،افواج،ایئرفورس کومبارکباد دیتا ہوں،پاکستان کی افواج نےتاریخی مقابلہ کیا ہے، دنیا کی تاریخ میں کسی نے رافیل طیارے نہیں گرائے تھے، پاکستان ایئرفورس نے بھارت کےپانچ جہازگرائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمنہ توڑجواب کی وجہ سے بھارت پیچھے ہٹا، پاک،بھارت مذاکرات کا واحد حل بات چیت ہی ہے، بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، بھارت کوپرانےمعاہدوں پرعمل درآمد کرنا ہوگا، بھارت کہتا کچھ اورکرتا کچھ اورہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاک، بھارت دونوں ایٹمی ملک ہے، بھارت سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، بات چیت کےآغازسےبھارت کی نیت کا پتا چلے گا، پاکستان کی نیت صاف ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیزفائرہونا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، سیزفائرکی وجہ سے بھارت کو پیچھے ہٹنا پڑا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طورپرمعطل نہیں کیا جاسکتا، بھارت کوسندھ طاس معاہدے پرعمل درآمد کرنا چاہیے، امید ہے جب ڈائیلاگ شروع ہوں گےتوسندھ طاس معاہدےپربھی بات ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا، آئندہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہو توایک دوسرے پرحملہ نہیں کریں گے، ایک ایسا فورم بن سکتا ہےجس میں ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرسکتےہیں،پاکستان اوربھارت کوٹیبل پربیٹھ کرایسا لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
’بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کیخلاف سب ساتھ ہیں‘وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کا رابطہ
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے دفاعی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کررہا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آگے بڑھیں، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں، بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔
وزیراعظم نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کیا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔