بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بات چیت میں سرفہرست سندھ طاس معاہدے کی بحالی ہوگا، اس کے بعد دہشتگردی، کشمیر سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے، اب بھارت اپنی طاقت پر غرور نہیں کر سکے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کی کوششوں کے بعد پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے سیز فائر کے بعد بھی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی گئی، جس کا پاکستان کی فوج کی بھرپور جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن ہم تحمل سے کام لے رہے ہیں، سیز فائر پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت مذاکرات خواجہ آصف سندھ طاس معاہدہ مسئلہ کشمیر وزیر دفاع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت مذاکرات خواجہ ا صف سندھ طاس معاہدہ مسئلہ کشمیر وزیر دفاع وی نیوز سیز فائر بھارت کے
پڑھیں:
امریکی ماہرین کا پاکستان کی فوجی طاقت، مہارت اور بھارت پر برتری کا اعتراف
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہے۔ پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ماہرِ سیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہے۔ پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔ امریکی پروفیسر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب، ایران، امریکا اور برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی کوششیں تیز کردیں۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نئی دلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان اور بھارت کے دورے کے بعد کل سعودی عرب جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے رابطہ کیا، کشیدگی میں فوری کمی اور براہِ راست بات چیت پر زور دیا۔