سیز فائر کے باوجود پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرون کیوں آ رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مختلف شہروں میں اب بھی بھارتی ڈرون اڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہیں گرایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نئے ڈرون نہیں بھیجے بلکہ یہ پہلے سے بھیجے گئے ڈرون ہیں۔ یہ خود کش ڈرون ہیں جنہیں ایک بار چھوڑ دیا جائے تو واپس نہیں بلایا جا سکتا۔ ان ڈرونز نے کہیں نہ کہیں گر کر پھٹنا ہی پھٹنا ہے اس لیے پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون اتوار کی شام تک پاکستانی فضاؤں میں رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان نے جو ڈرون بھیجے ہیں وہ بھی انڈیا میں موجود رہیں گے۔
ہم نے دو وار کیے اور وہی کاری نکلے ۔۔۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دشمن ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دشمن کے ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔ عالمی میری ٹائم ایکسپو کے تیسرے روز پاکستانی ساختہ ڈرون جیمرگن صفرا توجہ کا مرکز رہی۔ صفرا گن ڈرونز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دفاعی میدان میں پاکستان کا بڑا کارنامہ، دشمن ڈرونز گرانے کیلئے جیمر گن بنالی۔ عالمی میری ٹائم ایکسپو کا تیسرا روز پاکستانی ساختہ ڈرونزاورجیمرگن صفرا توجہ کا مرکز رہی۔
صفرا گن،ڈرونز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان نے صفرا کو تیار کیا، دو بیٹریوں پر مشتمل ڈرون جیمر گن 40 منٹ سے زائد تک ہزاروں فٹ بلندی پر اڑنے والے ڈرون کو جام کرسکتی ہے۔
ڈرون جیمر گن صفرا سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے تیروں کو داغنے والے کمان کا نام تھا۔