— فائل فوٹو

برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے10 سی نے اپنا لوہا منوالیا۔ اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔

پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔

واشنگٹن کے اسٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی امور کے ماہر یون سن نے کہا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 سی کی کامیابی حیرت انگیز ہے اور جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو نہیں ہوسکتی۔

اسٹاک ہوم پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق پاکستان کے پاس 81 فیصد فوجی سامان چین کا بنا ہوا ہے جس میں نصف سے زیادہ 400 طاقتور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی

پڑھیں:

امریکا میں پہلی بار دل کے مریضوں کے لیے جدید اسٹینٹ کا استعمال

امریکی ریاست اوہائیو میں واقع ریورسائیڈ میتھوڈسٹ اسپتال نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، جہاں پہلی بار دل کے مریضوں کے لیے جدید اسٹینٹ (Stent) کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔

یہ اسٹینٹ نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جسے کم انویسیو (minimally invasive) طریقے سے دل کی شریانوں میں نصب کیا جاتا ہے۔

یہ اسٹینٹ زیادہ لچکدار، دیرپا اور محفوظ ہے، اور خون کی روانی کو بہتر بنانے میں زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے۔

اس اقدام سے دل کی بیماریوں کے علاج میں نیا دور شروع ہونے کی امید ہے، خاص طور پر ان مریضوں کے لیے جنہیں روایتی اسٹینٹ یا بائی پاس سرجری سے خطرہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ جدید اسٹینٹ تیزی سے بحالی (faster recovery) میں مدد دیتا ہے اور مریض کو طویل مدت کی پیچیدگیوں سے بھی بچاتا ہے۔

اوہائیو امریکہ کی ان ریاستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں صحت کے میدان میں جدتیں تیزی سے اپنائی جا رہی ہیں۔ اس کامیابی کو امریکا میں کارڈیالوجی کے شعبے میں ایک انقلابی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کولگام میں خونریز تصادم: دو بھارتی فوجی اور ایک جنگجو ہلاک
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی
  • پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا پہلی سالگرہ شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ
  •  ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے چینی نوجوانوں کا نیا رجحان, چُوسنی کا استعمال 
  • اقرار الحسن کاپہلی مرتبہ تینوں بیویوں کی خوبیوں اورکمزوریوں کاانکشاف
  • امریکا اور بھارت کی نئی تجارتی کشیدگی
  • ایس اینڈ پی کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ’’اے پلس‘‘برقرار
  • امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے
  • پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل
  • امریکا میں پہلی بار دل کے مریضوں کے لیے جدید اسٹینٹ کا استعمال