اسلا م آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پاک افواج کی جانب سے دشمن کے خلاف کی گئی جوابی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص ضروری تھا، اور الحمدللہ بہت کامیاب رہا۔ پوری قوم متحد ہے اور آئندہ بھی متحد ہو کر وطن عزیز کے دفاع کے لیے کھڑی رہے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

موجودہ جنگی صورتحال میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت متحد ہے، بیرسٹر سلطان

مظفر آباد میں سابق وزیراعظم سے ملاقات میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال میں آزاد کشمیرکے عوام اور تمام سیاسی قیادت متحد ہے۔ ہم اپنی بہادر افواج کے ہمراہ بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار مظفر آباد میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر، سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے فورا بعد پاک فوج نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے اور مودی سرکار کے جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا جس پر ہم اپنی پاک افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت اور عوام بھارت کی جارحیت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔ لہذا ایسے وقت میں ہم سب مل کر بحیثیت قوم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارت کے ان ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے میں بیرون ملک آباد اوورسیز کشمیریوں کے بے مثال کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • افواج کو زبردست خراج تحسین، آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ترین: عظمیٰ بخاری 
  • بھارت سے سیز فائر ہوسکتا ہے تو پی ٹی آئی سے بھی ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
  •   پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن  بُنیانّ مرصوص پر بیان
  • آپریشن بنیانّ مرصوص ضروری تھا جو کامیاب ہوا: چیئرمین پی ٹی آئی
  • وزیرِ اعظم سے بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ
  • آپریشن بنیان مرصوص، بھارت نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں اعلیٰ بھارتی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی
  • آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی
  • پی ٹی آئی کا 11 مئی کیلئے اہم اعلان
  • موجودہ جنگی صورتحال میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت متحد ہے، بیرسٹر سلطان