آپریشن سندور دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے،ارنب گوسوامی ،ابھیشیک شرما کاانکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی تجزیہ کار ابھیشیک شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’آپریشن سندور‘‘ دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں باوثوق ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ یہ خفیہ آپریشن ایک بار پھر عمل میں لایا جا رہا ہے۔
ابھیشیک شرما کے اس انکشاف نے بھارتی میڈیا اور سیکیورٹی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ تاہم سرکاری سطح پر اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ’’آپریشن سندور‘‘ ایک خفیہ فوجی حکمت عملی کے طور پر جانا جاتا ہے، جس سے متعلق ماضی میں بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے جوڑا جاتا رہا ہے۔
سیاسی و دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس بیان کے خطے میں بڑھتے تناؤ کے تناظر میں اہم مضمرات ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں فرینٹر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فرینٹر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ ہوید میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث تاحکم ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، ہوید میں دہشتگردوں کی موجودگی پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ہورہا ہے۔ ان کا بتانا ہے کہ آپریشن کے لیے بھاری نفری علاقے میں پہنچا دی گئی ہے، ہوید میں صبح 5 بجے کے بعد عوام کو گھروں سے باہرنہ نکلنےکا کہا ہے، شہری کسی بھی مشتبہ فرد کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔ ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے یا مدد کرنے پرسخت قانونی کارروائی ہوگی، جہاں بھی فورسز پر فائرنگ ہوگی وہ عمارت گِرا دی جائےگی۔