ڈیریل مچل پاکستان اور انڈیا کے درمیان امن دیکھنے کے خواہاں
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی ڈیریل مچل نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا میرے دل کے بہت قریب ہیں، دونوں ممالک میں تنازع دیکھنا میرے لیے مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے آئی پی ایل اور پی ایس ایل دونوں میں شرکت کی ہے اور دونوں ٹورنامنٹس میرے کیریئر کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور میں دونوں ایونٹس مین گزرے وقت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ڈیریل مچل نے کہا کہ میری دعائیں اس کشیدگی میں متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔ میری دعا ہے کہ امن قائم ہو اور ہم میچز دوبارہ کھیل سکیں اور شائقین کو محظوظ کرسکیں جو ہمیں دل سے سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے واپس آکر دوبارہ میچز کھیلنے کی امید بھی ظاہر کی اور کہا کہ ان دونوں ممالک میں مجھے سکون ملتا ہے اس لیے میں واپس کا منتظر ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل پاکستان انڈیا کشیدگی پی ایس ایل ڈیریل مچل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی پی ایل پاکستان انڈیا کشیدگی پی ایس ایل ڈیریل مچل
پڑھیں:
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے پاکستان کے آئندہ دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
دورے کے دوران سری لنکن ٹیم نہ صرف دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی بلکہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔
ایس ایل سی کے مطابق چاریتھ اسالنکا دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی دونوں ٹیموں کا حصہ ہوں گے۔
ون ڈے اسکواڈ میں لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ داسون شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجہ پکسا، دوشان ہیمانتھا اور نوان توشارا صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم 8 نومبر کو کولمبو سے پاکستان روانہ ہو گی، جہاں وہ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔