پاکستان کی فضائیہ کے شاندار ردعمل اور بھارتی جارحیت کے دندان شکن جواب کے بعد پورا ملک ایک بار پھر اپنے جوانوں کے عزم اور بہادری پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ اس موقع پر معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاک فوج کےلیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

مایا علی نے نہ صرف پاک افواج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا بلکہ امن کے لیے اپنی گہری خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مایا علی نے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت کو سلام پیش کیا، جنہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر ملک کی حفاظت کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’’10 مئی 2025، وہ دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنگ بندی دونوں طرف کے لیے امن لاتی ہے، اور میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں کہ جنگ کبھی حل نہیں ہوتی۔‘‘

https://www.

instagram.com/p/DJehdlgi-xH/

ان کے الفاظ نے نہ صرف فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ ایک پرامن مستقبل کی خواہش بھی ظاہر کی۔

یاد رہے کہ 10 مئی 2025 کی صبح، پاکستان نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے تحت بھارت کی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ کے اہم فضائی اڈوں سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کی۔ یہ کارروائی اتنی جامع تھی کہ بھارت کو جلد ہی اپنی شکست تسلیم کرنی پڑی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں دونوں طرف کے حکام فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مایا علی

پڑھیں:

ماورا حسین کا بھارتی اداکار ہرش وردھن کو کرارا جواب

معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین  نے بھارتی اداکار ہرش وردھن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ جیسے نازک وقت میں فلمی شہرت کی بھوک افسوسناک ہے۔

ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں شاندار اداکاری سے پذیرائی حاصل کی ہے، انہوں نے بھارتی اداکار اور فلم صنم تیری قسم کے ساتھی ہرش وردھن کے متنازع بیان پر دوٹوک ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر 9 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ماورا نے حب الوطنی پر مبنی اپنی پوسٹس پر بھارتی اداکار کی تلخ تنقید کا بھرپور جواب دیا۔

ہرش وردھن نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ماورا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صنم تیری قسم 2 میں سابقہ کاسٹ کے ساتھ کام نہیں کریں گے اور ماورا کے بیانات پر برہم دکھائی دیے۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ماورا حسین نے ناصرف ہرش کو آئینہ دکھایا بلکہ ایسے وقت میں فلمی سیاست چمکانے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

 ماورا نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ایسے سنگین حالات میں بھی کوئی شخص اپنی خبروں میں جگہ بنانے کے لیے میرے نام کا استعمال کر رہا ہے، جب بچے شہید ہو رہے ہوں اور ہمارے ملک میں دھماکوں کی گونج سنائی دے رہی ہو، تب کوئی کیسے ایسی خود غرضی دکھا سکتا ہے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ساتھی فنکاروں کے لیے عزت رکھی، محبت اور شکر گزاری کا مظاہرہ کیا لیکن افسوس، آپ نے ناصرف جنگ جیسے حساس لمحے کو نظر انداز کیا بلکہ ذاتی فائدے کے لیے قوموں کے زخموں پر نمک چھڑکا۔

ماورا نے آخر میں اپنے پیغام میں کہا کہ میری وفاداری اپنی سرزمین کے ساتھ ہے، فلمیں بعد میں آتی ہیں، پہلے وطن اور انسانیت ہے، اللّٰہ ہمارے فوجی جوانوں اور عام شہریوں کی حفاظت فرمائے۔

ان کے اس جرات مندانہ اور مدبرانہ جواب نے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی، اور مداحوں نے ان کے قومی جذبے کو سراہا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اسد قیصر
  • بہادر افواج نے بھارت کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ وہ سیز فائر پر مجبور ہوگیا؛ چوہدری شافع حسین
  • آذان سمیع کا اپنی ماں زیبا بختیار اور شہدا کی ماؤں کےلیے خراج عقیدت
  • ماورا حسین کا بھارتی اداکار ہرش وردھن کو کرارا جواب
  • آزاد کشمیر کے صدر کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین
  • پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور دندان شکن جواب دیا، انوارالحق
  • سینیٹر روبینہ خالد کا مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین، قوم سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل
  • پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ، دشمن کو بھاری نقصان
  • پاک فوج کا دندان شکن جواب، بھارتی فوج پسپا، سفید جھنڈا لہرایا