—فائل فوٹو

تربت میں ایم 8 شاہراہ پر بلیدہ کراس کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کراچی مائی کلاچی روڈامریکی ایمبیسی سے پھاٹک کی...

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی؛ ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی، پکڑے جانے کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

کراچی:

جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف اور 35 سالہ افضل ولد عقیل کے نام سے کی گئی جبکہ ایک زخمی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، ہوٹل ملازمین کے مطابق واقعے کے وقت ایک ملزم آیا اس نے پستول نکال کر سب سے پہلے چائے بنانے والے پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گیا۔

ملزم نے ہوٹل میں بیٹھے تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جس کے بعد ملزم ہوٹل کے مکان پر چلا گیا جہاں دو ملازمین ہارون اور اکبر سو رہے تھے ملزم نے انہیں بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا اور پھر واپسی کے لیے پلٹا تو اس نے دیکھا کہ عوام اکھٹی ہوگئی ہے جس پر ملزم نے اپنے آپکو گولی مار لی۔

 واقعے کے بعد صدر تھانے کی پولیس موقع پر ہہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی، پکڑے جانے کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
  • کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، 2 افراد زخمی
  • گوادر میں گھر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی
  • نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے 
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی
  • جھگڑے کے دوران فائرنگ، تیز دھار آلے اور آہنی راڈ کے وار سے 5 افراد زخمی
  • آزاد کشمیر ؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق، 7 افراد زخمی
  • کراچی: ڈرگ روڈ کے قریب ٹینکر اور 2 گاڑیوں کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی: شاہراہ فیصل پر 4 گاڑیوں میں تصادم، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی