دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔
منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 800 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 33 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 700 کوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1459.
چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 647.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے لے آئے جدہ:سینئرصحافی عمرفاروق کےاعزازمیں عشائیہ، سیزفائرکےاعلان پرصحافیوں کا اظہارتشکر بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد سخت گیر جنرل عاصم منیر دو قومی نظریے پر پورا یقین رکھتے ہیں: برطانوی اخبار جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی عہدیدار ہم نے پیغام دیا کہ نئی دہلی میں کچھ ڈیلیور بھی کرسکتے ہیں، وزیر دفاع پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدر آمد کیلئے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان واپڈا میں پانی کی
پڑھیں:
سونا مزیدسینکڑوں روپے سستا ہو گیا
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی آگئی، فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے تھی۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 840 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے تھی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1414 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 780 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 2 لاکھ 77 ہزار 194 روپے تھی۔
دوسری جانب ایک تولا اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 417 روپے اور 2 ہزاار 929 روپے پر برقرار رہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 18 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 325 ڈالر ہوگئی جو گزشتہ روز 3 ہزار 343 ڈالر تھی، جبکہ چاندی کی قیمت 32.35 ڈالر پر مستحکم رہی۔