پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھارتی میڈیا کی پیشگی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی میڈیا کو دو ماہ قبل ہی سب کچھ معلوم تھا۔

نادیہ خان حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاک بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مخصوص موضوع پر پیشگی تیاری اور اس پر مسلسل کوریج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی اطلاع تھی۔

نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو دیکھیں ان کی کوریج دیکھیں تو انسان ہنس ہنس کر لوٹ ہوجائے۔ بھارتی میڈیا کا ڈرامہ اور جھوٹے بیانیے پیش کر رہا ہے وہ خبریں دینے کے بجائے کارٹون بنے ہوئے ہیں۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا کی طرح پیش کیا ہے ایسا لگ رہا تھا جیسے مہینوں سے فیشل وغیرہ چل رہا تھا تیاری پہلے ہی تھی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا نادیہ خان

پڑھیں:

شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کہاکہ گالم گلوچ وغیرہ تو ان کا شیوہ نہیں ہے آپ کو بھی معلوم ہے ، مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے 24نیوز کے پروگرام نسیم زہراایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کی دو دفعہ نکالنے کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورکر بھی میرے لئے آواز اٹھاتے تھے،وہ کہتے تھے کہ اس کو واپس لاؤتو انہوں نے یہ سوچا کہ اثرزائل کرنے کیلئے بہتر ہے کہ اس کی کردار کشی کریں ،پی ٹی آئی سے وابستہ اکاؤنٹس نے ہر الزام مجھ پر لادا ،نو، دس ماہ کے اندر تمام یوٹیوبرز،باہر بھاگے ہوئے صحافیوں نے میرے خلاف لابنگ کی،ایک منظم کوشش تھی۔

5لاکھ روپے تنخواہ والے سرکاری ملکیتی ایک ادارے کے سی ای او نے 32 ماہ میں 35 کروڑ50 لاکھ کے فوائد حاصل کرلیے

چونکہ سوشل میڈیا محترمہ کے ساتھ ہے،محترمہ اس وقت سے مجھے نکالنے کے درپے تھی گزشتہ ایک سال سے ،میں پہلے نام نہیں لیتا تھالیکن جب گالم گلوچ تک بات آ گئی ۔

نسیم زہرا نے کہاکہ میں آپ کو بتاؤں یہ جو ان کی بہن ہیں چونکہ سکول میں ہم ساتھ تھے،گالم گلوچ وغیرہ تو ان کا شیوہ نہیں ہے آپ کو بھی معلوم ہے ، مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کررہے ہیں۔

علیمہ خان نے مجھے گالیاں دیں ! شیر افضل مروت
علیمہ خان میرے ساتھ اسکول میں تھیں گالیاں دینا ان کا شیوہ نہیں ہے مجھے نہیں پتہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں ! نسیم زہرا ۔۔۔۔ pic.twitter.com/DSbwlAIb3s

— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) August 10, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • برطانوی کرنل (ر) کرس رومبرگ لندن سے کیوں گرفتار ہوئے؟
  • آپریشن سندور غلط چال، معلوم ہی نہیں تھا پاکستان کا ردعمل اتنا تباہ کن ہوگا ، بھارتی آرمی چیف
  • اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر پیدا کردہ افراتفری سے امدادی سامان لوٹ لیا گیا ، غزہ میڈیا آفس
  • شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے
  • ’’ مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی
  • اوور ٹائم نہیں کروں گی، چاہے نوکری چلی جائے ، بھارتی لڑکی کا موقف وائرل
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی
  • پی ٹی آئی سے سینٹ، قومی اسمبلی کے 4 اہم عہدے، قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس
  • شلوارقمیض پہننے پر خاتون کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا