نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی برقرار رکھنا بھارت کےلیے ناگزیر تو ہے، مگر وہ مکار دشمن ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر قیامت بیت رہی ہے، عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم روکیں۔

افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اپنے تحفظ کےلیے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا مضبوط مؤقف بنائیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بحران جنگی حالات کے کارپٹ کے نیچے گیا ہے، ختم نہیں ہوا جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بھارت کو سمجھ جانا چاہیے کہ فالس آپریشن کا اسے جواب مل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے بھارتی جھوٹ کو دنیا کے اربوں لوگوں تک پہنچائے، وزراء دانشوری چھوڑ کر پاکستان کا پیغام بیرونی ممالک تک پہنچائیں، بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو ہماری طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی جوابی کاروائی پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’نصر من اللہ و فتح قریب، ہماری افواج نے بھارت پر کاری ضرب لگائی ہے، پوری قوم جس آپریشن کا انتظار کر رہی تھی، اس کا آغاز ہو گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارتی میزائل جہاں گرتا ہے وہاں لوگ جمع ہو جاتے ہیں، یہ ہے پاکستان، ابھی پاکستان کا میزائل چلتا بھی نہیں، انڈیا میں افراتفری پیدا ہو جاتی ہے، یہ ہے ہندوستان۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کو سمجھ آجانی چاہیے کہ فالس آپریشن کا اسے جواب مل رہا ہے، بھارت نے ہماری مسجدوں، بچوں، سویلین کو ٹارگٹ کیا، ہماری افواج نے عورتوں، بچوں، سویلین پر نہیں بھارتی ملٹری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افواج پاکستان نے میچورٹی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، حکومت سے کہتا ہوں اب ڈپلومیٹک محاذ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کو سفارتی محاذ پر کام کرنا ہے اور قوم کو بھی متحد کرنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے بھارتی جھوٹ کو دنیا کے اربوں لوگوں تک پہنچائے، وزراء دانشوری چھوڑ کر پاکستان کا پیغام بیرونی ممالک تک پہنچائیں، بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو ہماری طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ظلم، دہشت گردی اور بیگناہ انسانوں کا قتلِ عام بھارت کو لے ڈوبا، لیاقت بلوچ 
  •  بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں، حافظ نعیم الرحمن
  • کوئٹہ، سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں کے عنوان سے کانفرنس منعقد
  •  پاکستان نے جنگ کا مرحلہ سر کر لیا، اب اسے میز پر نہیں ہارنا چاہیے: حافظ نعیم 
  • افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، حافظ نعیم الرحمان
  • بھارت کو سمجھ جانا چاہیے کہ فالس آپریشن کا اسے جواب مل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کاامیر جماعت اسلامی ٹیلیفونک رابطہ، ہندوستان کو ٹھوس جواب دینے پر مبارک باد
  • وزیراعظم کا حافظ نعیم کو فون، بھارت پر جوابی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
  • ’’بھارت مردہ باد‘‘ پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی، جے یو آئی کی ریلیاں