نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مَرصُوص:سعودی عرب کا پاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی تعلقات سعودی عرب سفارتکاری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک سعودی تعلقات سفارتکاری اسحاق ڈار
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔