لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہنگامی حالات میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے 450 ڈاکٹروں کو عارضی تقرر کے لیٹرز جاری کر دیے، جن میں مرد و خواتین میڈیکل افسران کے علاوہ 25 کنسلٹنٹ/سینئر رجسٹرارز بھی شامل ہیں.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ اسکیم کے مطابق سینئر رجسٹرارز/کنسلٹنٹس کو 10 ہزار روپے جبکہ میڈیکل افسر/خواتین میڈیکل افسر کو ڈیوٹی کے مقرر کردہ اوقات کار آٹھ گھنٹے پورے کرنے پر 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہور نے پنجاب کے سرکاری و تدریسی ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کی ہڑتال کی کال کے بعد اب تک ساڑھے 4 ہزار ڈاکٹروں کو رجسٹر کیا ہے جن میں کنسلٹنٹس، میڈیکل افسران/خواتین میڈیکل افسران شامل ہیں.

باخبر ایک عہدیدار نے بتایا امریکا، برطانیہ اور خلیج سمیت پوری دنیا میں ڈاکٹرز کی عارضی تقرری کی جاتی ہے جس کے تحت ضرورت پڑنے پر ہسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جاتا ہے تاہم یہ تقرری عارضی ہوتی ہے اور ان ڈاکٹرز کو مستقل ملازمت نہیں دی جاتی محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ اسکیم میں محض ایک ہفتے کے عرصے میں ہی رجسٹریشن مکمل ہوگئی.

تاہم عہدیدار نے اسکیم پر اتنا زیادہ اور غیر متوقع ردعمل کو انتہائی پریشان کن رجحان قرار دیا اور کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں قابل اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگاری کا سامنا کر رہی ہے محکمہ پنجاب صحت کی جانب سے یہ عمل اس وقت کیا گیا جب وائی ڈی اے پنجاب نے سہولیات کی آﺅٹ سورسنگ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاکہ ہسپتالوں کے آﺅٹ پیشنٹ (او پی ڈیز) اور ان ڈور ڈیپارٹمنٹس میں مریضوں کی بلاتعطل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاسکے.

محکمہ صحت پنجاب کے خط کے مطابق مجاز اتھارٹی نے دی گئی شرائط کے تحت عارضی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی بھرتی کی اجازت دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور یو ایچ ایس لاہور کو قوانین کے مطابق سینئر رجسٹرار، کنسلٹنٹس اور میڈیکل افسران کی پوسٹوں کے لیے عارضی ڈاکٹروں کی اہلیت کا تعین کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہے اسکیم کے تحت یو ایچ ایس لاہور عارضی ڈاکٹروں کو مراکزصحت یا ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اختیار میں رکھے گی جبکہ رجسٹریشن کے لیے درخواست دیتے وقت امیدواروں کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ ضلع کا انتخاب خود کرسکیں جہاں پر وہ تعینات ہونا چاہتے ہیں.

منتخب ڈاکٹرز کو ایک ماہ کے لیے بھرتی کیا جائے گا جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جاسکتی ہے اس دوران انہیں تفویض کردہ شفٹ کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے ہوں گے اور وہ اپنی حاضری کسی بھی ڈیجیٹل ایپ یا ڈیوائس کے ذریعے لگا سکتے ہیں پنجاب بھر میں عارضی بنیادوں پر قابل نرسنگ اسٹاف کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے اور صرف دو دن میں ہی 150 نرسوں نے اسکیم کے لیے رجسٹریشن کروالی ہے.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میڈیکل افسران ڈاکٹروں کو کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا

لاہور:   بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار 8 لاکھ 32ہزار سےزائدکاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری
  • پنجاب میں 8لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی